گوئل نے کناڈا کے سرمایہ کاروں کو صاف توانائی،اے آئی شعبوں میں شراکت داری کی دعوت دی
نئی دہلی، 27 مئی (ہ س):۔ مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل، جو کناڈا کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں، نے بدھ کو سرکردہ پنشن فنڈز، خودمختار، اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ ان میٹنگوں کے دوران، گوئل نے سرمایہ کاروں کو ہندوستان کے
گوئل نے کناڈا کے سرمایہ کاروں کو صاف توانائی،اے آئی شعبوں میں شراکت داری کی دعوت دی


نئی دہلی، 27 مئی (ہ س):۔

مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل، جو کناڈا کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں، نے بدھ کو سرکردہ پنشن فنڈز، خودمختار، اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ ان میٹنگوں کے دوران، گوئل نے سرمایہ کاروں کو ہندوستان کے ساتھ صاف توانائی، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (اےآئی )، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، اور مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میں شراکت کی دعوت دی۔

میٹنگ میں، گوئل نے پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے مالیاتی منڈیوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے مواقع تلاش کرنے پر بھی زور دیا۔ گوئل نے کہا کہ سن لائف فائنانشل کے سربراہ کیون اسٹرین کے ساتھ ملاقات میں خاص طور پر انشورنس، ریٹائرمنٹ کے حل، صحت کی دیکھ بھال کی فنانسنگ اور ہندوستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے مالیاتی خدمات کے شعبے میں طویل مدتی سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کئی اہم کاروباری رہنماو¿ں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں میں فیئر فیکس فنانشل ہولڈنگز کے وی پریم وتس، مینو لائف فنانشل کارپوریشن کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) فلپ وِدرنگٹن، سن لائف کینیڈا کے چیئرمین اور سی ای او کیون اسٹرین، ٹورنٹو ڈومینین بینک گروپ کے چیئرمین اور سی ای او ریمنڈ چن،نیو پرفارمینس میٹریلس کے چیئر مین اور سی ای او رحیم سلیمان اور مکین فوڈز کے چیئرین اور سی ای او میکس کیون شامل رہے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande