
نئی دہلی، 27 مئی (ہ س):۔
گوا کے وزیر اعلی پرمود ساونت نے بدھ کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی۔ ان کے والد پانڈورنگ ساونت، بیوی سلکشن ساونت اور بیٹی پارتھیوی بھی موجود تھیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر پرمود ساونت نے کہا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ وزیر اعظم سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیوا تیرتھ پر ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات ان کے والد کے لیے خاص طور پر جذباتی لمحہ تھا، جنہوں نے جن سنگھ کے ذریعے سماجی کام شروع کیا اور زندگی بھر خدمت کے جذبے کو آگے بڑھایا۔
وزیر اعظم مودی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے، گوا کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ لاکھوں کارکنوں کو قوم کی خدمت کرنے کی ترغیب دیتے رہتے ہیں۔
ہندوستھان سماچا ر
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ