دہلی میں 20 جون سے شروع ہوگا ایس آئی آر کا عمل، 30 جون سے 29 جولائی تک گھر گھر پہنچیں گے بی ایل اوز
نئی دہلی،27مئی (ہ س)۔ دہلی الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز دارالحکومت میں خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل کے آغاز کا اعلان کیا۔ دہلی میں ایس آئی آر کا عمل 20 جون سے شروع ہوگا اور 7 اکتوبرکو حتمی انتخابی فہرست کے اجرا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ دہلی
दिल्ली के मुख्य निर्वाचन अधिकारी अशोक कुमार  (फाइल फोटो)


نئی دہلی،27مئی (ہ س)۔

دہلی الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز دارالحکومت میں خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل کے آغاز کا اعلان کیا۔ دہلی میں ایس آئی آر کا عمل 20 جون سے شروع ہوگا اور 7 اکتوبرکو حتمی انتخابی فہرست کے اجرا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر اشوک کمار نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ دارالحکومت دہلی میں 20 جون سے ایس آئی آر کا عمل شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی آر کے عمل کا آغاز 20 جون کو افسران کی تربیت سے ہوگا۔ تربیت 29 جون تک جاری رہے گی۔ اس کے بعد، بوتھ لیول آفیسر (بی ایل او) گھر گھر جا کر 30 جون سے 29 جولائی تک معلومات اکٹھا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو الیکشن آفس انتخابی فہرست کا 'مسودہ' شائع کرے گا، جس میں 4 ستمبرتک دہلی والے کسی بھی غلطی کو درست کرنے کے لیے اپنی شکایات اور درخواستیں دے سکیں گے۔ حتمی انتخابی فہرست 7 اکتوبر کوشائع کی جائے گی۔

چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ ’دہلی میں گھنے آبادی اور بار بار نقل مکانی کی وجہ سے فہرست کو اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے‘۔ اس سے نئے لوگوں کو شامل کرنے اور ان لوگوں کے نام ہٹانے میں مدد ملے گی جو اب دہلی میں نہیں رہتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande