
دنیا کی تاریخ میں 28 مئی کی تاریخ خصوصی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ اسی دن نیپال میں 240 سال سے چلی آ رہی شاہی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا اور ملک کو باقاعدہ طور پر جمہوریہ قرار دیا گیا تھا۔
قریب ایک دہائی تک جاری رہنے والی خوفناک خانہ جنگی کے بعد نیپال میں سیاسی تبدیلی کے عمل میں تیزی آئی، جس کے نتیجے میں شاہی خاندان کے ہاتھوں سے اقتدار کا سورج غروب ہو گیا۔ اس تاریخی تبدیلی کے بعد ماو نواز تحریک ملک کی مرکزی دھارے کی سیاست کا حصہ بن گئی۔
28 مئی 2008 کو نیپال کی دستور ساز اسمبلی میں ہوئی ووٹنگ کے بعد ملک کو جمہوریہ قرار دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اس وقت کے راجہ گیانیندر شاہ کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا اور نیپال نے ایک نئے جمہوری دور میں قدم رکھا۔
اس تبدیلی کے بعد نیپال میں بائیں بازو کی جماعتوں کا کردار بھی نمایاں طور پر بڑھا اور ملک کا سیاسی نظام پوری طرح سے ایک نئے ڈھانچے میں ڈھل گیا۔ یہ دن نیپال کی جدید تاریخ میں ایک فیصلہ کن موڑ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
دیگر اہم واقعات:
1414- خضر خان نے دہلی کی سلطنت پر قبضہ کیا اور سید خاندان کی حکومت کی بنیاد رکھی۔
1883- ہندوتوا لیڈر اور شاعر ونائک دامودر ساورکر کی پیدائش۔
1908- جاسوسی ناول جیمز بانڈ کے مصنف ایان فلیمنگ کی پیدائش۔
1923- جنوبی ہندوستان کے مقبول ترین ناموں میں شمار نندموری تارک راما راو کی پیدائش۔ فلموں میں بے پناہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد این ٹی آر نے سیاست کا رخ کیا اور تین بار آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ کی کرسی سنبھالی۔
1959- دو امریکی بندروں نے خلا کا کامیاب سفر کیا۔
1961- انسانی حقوق کے تحفظ اور دنیا کو ان کے تئیں بیدار کرنے کے مقصد سے لندن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اسے 1977 میں نوبل امن انعام سے نوازا گیا۔
1964- محبوب خان - ہندوستانی سنیما کی تاریخ کے معروف پروڈیوسر و ڈائریکٹر تھے۔
1967- برطانوی ملاح سر فرانسس چیشیسٹر 65 سال کی عمر میں اکیلے کشتی میں دنیا کا چکر لگا کر گھر پہنچے۔
1970- آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس کی باقاعدہ طور پر تقسیم ہوئی۔
1989- مارتھاکولی ڈیوڈ ہندوستان کی پہلی اور دنیا کی دوسری خاتون عیسائی پادری بنیں۔
1996- وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی نے استعفیٰ دیا۔
1996- روس چیچنیا کو زیادہ سے زیادہ خودمختاری دینے پر رضامند ہوا۔
1998- بلوچستان کی چاغی پہاڑیوں پر پاکستان نے پانچ ایٹمی تجربات کیے، ایٹمی تجربات کے خلاف امریکہ نے پاکستان پر اقتصادی پابندیاں عائد کیں۔
1999- بنجامن نیتن یاہو کا پارلیمنٹ سے استعفیٰ، ترکیہ میں نئی مخلوط حکومت کی تشکیل۔
2000- ہندوستان کے صدر جمہوریہ کے آر نارائنن چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے چھ روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچے۔
2002- نیپال میں دوبارہ ہنگامی حالت (ایمرجنسی) نافذ ہوئی۔
2008- صدر جمہوریہ پرتیبھا پاٹل نے الٰہ آباد ہائی کورٹ میں کام کرنے والے پانچ ججوں کو مستقل جج مقرر کیا۔
2008- ایئر لائن سروس جیٹ ایئرویز کو ’وسطی ایشیا کی بہترین کارگو ایئر لائنز‘ کا ایوارڈ ملا۔
2008- نیپال میں 240 سال پرانے شاہی نظام کا خاتمہ ہوا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن