مہندی ڈیزائن مقابلہ میں اے ایم یو کی طالبات نے تخلیقی صلاحیت اور ہنر مندی کا مظاہرہ کیا
علی گڑھ, 27 مئی (ہ س)۔ سینٹر فار اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ کریئر پلاننگ، ویمنس کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایک مہندی ڈیزائن مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں طالبات نے روایتی نقوش اور جدید فنی انداز کو ملا کر نہایت دلکش اور تخلیقی مہندی ڈیزائن پیش کیے۔
مہندی


علی گڑھ, 27 مئی (ہ س)۔

سینٹر فار اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ کریئر پلاننگ، ویمنس کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایک مہندی ڈیزائن مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں طالبات نے روایتی نقوش اور جدید فنی انداز کو ملا کر نہایت دلکش اور تخلیقی مہندی ڈیزائن پیش کیے۔

یہ مقابلہ شرکاء کے لیے ایک بے حد مفید پلیٹ فارم ثابت ہوا جس میں انہوں نے مہندی کے ڈیزائننگ کے ذریعے اپنی مہارت، انفرادیت اور تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ ڈاکٹر عطیہ پروین اور مس یاسمین طلعت نے مقابلے کے جج کے طور پر خدمات انجام دیں۔

اس مقابلے مس عریبہ زبیر نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ مس سنوبیہ اور مس علمہ شوکت نے مشترکہ طور سے دوسرا مقام حاصل کیا ۔ مس علمہ عارف تیسرے مقام پر رہیں۔

ڈاکٹر سمرین حسن خان (اسٹوڈنٹس کونسلر) اور مس مؤمنہ اطہر (ٹرینر، بیوٹی کلچر کورس) نے پروگرام کو مربوط کیا۔ منتظمین نے اس موقع پر کہا کہ مہندی لگانے کا فن نہ صرف ایک خوبصورت روایتی ہنر ہے بلکہ ایک اہم پیشہ ورانہ مہارت بھی ہے جس کی معاشی اہمیت ہے۔ یہ فن خواتین کے لیے ، خصوصاً تہواروں، شادیوں اور ثقافتی تقریبات کے موقع پر خود روزگار اور اضافی آمدنی کا مؤثر ذریعہ بن سکتا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande