علی گڑھ میں تجاوزات کے خلاف بلڈوزر کارروائی، اٹل چوک سے پتھر بازار تک مہم جاری
علی گڑھ میں تجاوزات کے خلاف بلڈوزر کارروائی، اٹل چوک سے پتھر بازار تک مہم جاری علی گڑھ, 27 مئی (ہ س)شہر کو تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے نگر نگم کی جانب سے بنّا دیوی تھانہ علاقے میں بڑے پیمانے پر انسدادِ تجاوزات مہم چلائی گئی۔ اس دوران اٹل چوک سے پت
نگر نگم


علی گڑھ میں تجاوزات کے خلاف بلڈوزر کارروائی، اٹل چوک سے پتھر بازار تک مہم جاری

علی گڑھ, 27 مئی (ہ س)شہر کو تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے نگر نگم کی جانب سے بنّا دیوی تھانہ علاقے میں بڑے پیمانے پر انسدادِ تجاوزات مہم چلائی گئی۔ اس دوران اٹل چوک سے پتھر بازار تک سڑکوں اور نالیوں پر کیے گئے غیر قانونی قبضوں کے خلاف بلڈوزر اور ہتھوڑوں کے ذریعے کارروائی کی گئی۔ نگر نگم کی ٹیم کے پہنچتے ہی دکانداروں اور تجاوزات کرنے والوں میں ہلچل مچ گئی اور کئی افراد نے خود ہی اپنا سامان ہٹانا شروع کر دیا۔ مہم کے دوران سڑکوں اور نالیوں پر کیے گئے قبضوں کو ہٹاتے ہوئے مختلف اشیاء کو ضبط کیا گیا۔

کارروائی کے دوران سڑک کنارے رکھے کولر، ٹین شیڈ، پانی کی ٹنکیاں اور دیگر سامان بھی ضبط کیا گیا۔ حکام کے مطابق تجاوزات کی وجہ سے نہ صرف آمد و رفت متاثر ہو رہی تھی بلکہ نکاسی آب کا نظام بھی متاثر ہو رہا تھا۔ نگر نگم حکام نے کہا کہ عوامی مقامات، سڑکوں اور نالیوں کو تجاوزات سے پاک کرانے کے لیے یہ مہم آئندہ بھی مسلسل جاری رہے گی اور غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ عوامی مقامات پر قبضہ نہ کریں اور شہر کو صاف ستھرا اور منظم بنانے میں انتظامیہ کا تعاون کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande