ڈان 3 کے تنازع پر منوج باجپئی کا ردعمل سامنے آیا
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ ان دنوں اپنی فلم ’ڈان 3‘ کو لے کر تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں۔ اداکار کے فلم سے کنارہ کشی کے بعد سے معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ حال ہی میں، فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز(ایف ڈبلیو آئی سی )نے رنویر کے خلاف کارروائی
Abhijeet-Bhattacharya-song-Chunari-Chunari


بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ ان دنوں اپنی فلم ’ڈان 3‘ کو لے کر تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں۔ اداکار کے فلم سے کنارہ کشی کے بعد سے معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ حال ہی میں، فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز(ایف ڈبلیو آئی سی )نے رنویر کے خلاف کارروائی کی۔ اس کےتحت ، فیڈریشن کے اراکین رنویر کے کسی بھی پروجیکٹ پر کام نہیں کریں گے۔ اب اس پورے تنازع پر اداکار منوج باجپئی کاردعمل سامنے آیا ہے۔

اپنی آنے والی فلم ’’گورنر‘‘ کے ٹریلر لانچ کے دوران منوج باجپئی نے کہا،’’ہم سب اس معاملے کے بارے میں صرف سوشل میڈیا اور نیوز رپورٹس کے ذریعے ہی جان رہے ہیں۔ ہمارے پاس تمام تفصیلات نہیں ہیں، لیکن ایک شریک اداکار اور ساتھی کے طور پر میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ مجھے امید ہے کہ یہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔‘‘ منوج کا یہ بیان اب سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

دراصل ،فرحان اختر کی ایکسل انٹرٹینمنٹ نے رنویر سنگھ کو ’’ڈان 3‘‘ میں مرکزی کردار کے لئے منتخب کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق ،فلم کی تیاری مکمل ہونے کے بعد رنویر نے اچانک اس پروجیکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ اس کے بعد پروڈیوسروں نے دعویٰ کیا کہ پروڈکشن پر بھاری خرچ ہو چکا ہے اور رنویر کے فیصلے کے نتیجے میں انہیں کافی نقصان ہوا ہے۔اسی وجہ سے اداکار سے تقریباً ₹45 کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا گیا ۔ معاملہ حل نہیں ہونے پر ایکسل انٹرٹینمنٹ نے فیڈریشن آف انڈین ٹریڈ یونینز (ایف ڈبلیو آئی سی ای)کے پاس شکایت درج کرائی، جس کے بعد فیڈریشن نے رنویر کے خلاف کارروائی کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande