
علی گڑھ، 27 مئی (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے اے ایم یو برادری بشمول اساتذہ، موجودہ و سابق طلبہ اور ملازمین نیز ملک کے عوام کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ سعودی عرب سے اپنے سفر حج کے دوران جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ قربانی، ہمدردی، بھائی چارے اور سماجی ذمہ داری جیسی لازوال اقدار کا پیغام دیتی ہے اور لوگوں کو معاشرے میں ہم آہنگی اور انسانیت کے جذبے کو فروغ دینے کی ترغیب دیتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار سب کے لیے امن، خوشی اور خوشحالی کا باعث بنے گا۔
پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان، جو اس وقت قائم مقام وائس چانسلر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، نے بھی اس مبارک موقع پر اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی، خیرسگالی اور ترقی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس تہوار کو سادگی، ہمدردی اور محروم طبقات کے تئیں احساسِ ذمہ داری کے ساتھ منائیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ