
نئی دہلی، 27 مئی (ہ س)۔ دہلی کے محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر پرویش صاحب سنگھ اور وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے آج راجوری گارڈن کے خیالا گاؤں میں امبیڈکر چوپال اور ہریجن چوپال کی تعمیر نو کے کام کا سنگ بنیاد رکھا۔
یہاں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منجندر سنگھ نے کہا کہ ان چوپالوں کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں کو بہتر سماجی سہولیات میسر آئیں گی اور سماجی تقریبات کے لیے ایک منظم جگہ مہیا ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیالا گاؤں میں پانی کی نئی لائنوں، سیوریج لائنوں اور سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں تقریباً 50 کروڑ روپے کی لاگت سے پینے کے پانی اور سیوریج کی بڑی لائنوں پر کام جاری ہے، جس کا وزیر پرویش صاحب سنگھ نے آج معائنہ کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد