
لکھنؤ، 27 مئی (ہ س) ۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بجلی کی کٹوتی سے متعلق دیئے گئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کےبیان پر بدھ کوجوابی حملہ کیا۔ انہوں نے ریاست میں جاری بجلی کی کٹوتی کو ’’بجلی کا عظیم بحران ‘‘ قرار دیتے ہوئے وزیر توانائی کی وزیر اعلیٰ کی میٹنگوں میں غیر حاضری کو دہلی کا سفیر قرار دیا۔
اکھلیش یادو نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ’’اگلے انتخابات میں عوام بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اچھی طرح سے شکست دے کر ہمیشہ کے لیے سکھا(خشک)دے گی ۔‘‘
شکر ہے کہ اتر پردیش کے ’’ناکام وزیر اعلی‘‘ نے یہ نہیں کہا کہ کہ اس ’’بجلی کے عظیم بحران‘‘کے پیچھے دہلی والوں کے بھیجے گئے دوت(سفیر) کی سازش ہے ۔ واضح کیا جائے کہ وزیر اعلیٰ کے جائزہ اجلاسوں میں وزیر توانائی آتے نہیں ہیں یا انہیں مدعو نہیں کیا جاتا۔ اگر وہ آتے ہیں تو درخواست ہے کہ ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر آپ پوسٹ شیئر کر دیجئے ، عوام کو آپ کی ’’آپسی گرمی ‘‘تو راحت مل جائے گی کیونکہ عوام نے آپ دونوں کو اکیلے کبھی ایک ساتھ نہیں دیکھا۔
بی جے پی کے دور میں، پاور سب اسٹیشنوں پر پی اے سی کو تعینات کیا جاتا ہے اور ایم ایل اے اور ایم پی اپنی ہی حکومت کے خلاف خط لکھ کر عوامی غصے سے بچنے کی بزدلانہ حرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’’اب بی جے پی میں کرنٹ نہیں رہا۔‘‘
غور طلب ہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا تھا کہ سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران بجلی کی تاروں پر کپڑے سوکھتے تھے۔ آج، بجلی کی فراہمی سے گاؤں گاوں روشن ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد