سڑک حادثے میں باپ بیٹے کی موت، خاتون زخمی
نوئیڈا، 27 مئی (ہ س)۔ اتر پردیش کے نوئیڈا میں تھانہ ربوپورا علاقے کے چچورا-دنکور روڈ پر گزشتہ رات ایک بائیک سڑک پر کھڑے ڈمپر سے ٹکر ا گئی۔ ڈمپر سے ٹکرانے کے بعد بائیک بے قابو ہو گئی اور بائیک سوار، اس کے والد اور ماں سڑک پر گر گئے۔ تبھی پیچھے سے آ
سڑک حادثے کی علامتی تصویر


نوئیڈا، 27 مئی (ہ س)۔ اتر پردیش کے نوئیڈا میں تھانہ ربوپورا علاقے کے چچورا-دنکور روڈ پر گزشتہ رات ایک بائیک سڑک پر کھڑے ڈمپر سے ٹکر ا گئی۔ ڈمپر سے ٹکرانے کے بعد بائیک بے قابو ہو گئی اور بائیک سوار، اس کے والد اور ماں سڑک پر گر گئے۔ تبھی پیچھے سے آ رہی تیز رفتار کار نے انہیں روند دیا۔ جس سے باپ بیٹے کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ وہیں خاتون بھی سنگین طور پر زخمی ہو گئی۔

تھانہ ربوپورا کے انچارج انسپکٹر شیام بابو شکلا نے بتایا کہ علی گڑھ کے ٹپل تھانہ علاقے کے مانپور کے رہنے والے اوم پرکاش (50) اپنی بیوی دیویندری (48) اور بیٹے انل (21) کے ساتھ منگل کے روز کسی کام سے بلند شہر گئے تھے۔ تینوں بائیک پر سوار ہو کر دنکور سے علی گڑھ-ٹپل کی طرف لوٹ رہے تھے۔ بلند شہر بارڈر کے نزدیک چچورا-دنکور روڈ پر گاڑی موڑنے کے دوران بیچ سڑک پر کھڑے ڈمپر سے ان کی بائیک ٹکر ا گئی۔ بائیک ٹکرانے کی وجہ سے پورا خاندان سڑک پر گر گیا۔ اس سے پہلے کہ وہ سنبھل پاتے، پیچھے سے آ رہی تیز رفتار کار نے تینوں کو روند دیا، جس میں تینوں کو شدید چوٹیں آئیں۔ باپ اور بیٹے نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، جبکہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ربوپورا تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی۔ تینوں زخمیوں کو بلند شہر کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے باپ بیٹے کو مردہ قرار دے دیا۔ وہیں سنگین طور پر زخمی خاتون کو گریٹر نوئیڈا کے کانشی رام اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔

تھانہ انچارج نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی ربوپورا کوتوالی پولیس نے بیچ سڑک پر کھڑے ڈمپر کو قبضے میں لے لیا اور اسے تھانے لے آئی۔ ڈمپر کے آس پاس کوئی ڈرائیور نہیں تھا اور ڈمپر پر بھی نمبر پلیٹ نہیں تھی۔ ڈمپر سے ٹکرانے کے بعد جب میاں بیوی اور ان کا بیٹا زمین پر گرے تو وہ معمولی زخمی ہوئے تھے۔ لیکن پیچھے سے آ رہی تیز رفتار کار نے سبھی کو روند دیا۔ جس کے سبب ان کی موت ہو گئی اور خاتون سنگین طور پر زخمی ہے۔ پولیس عینی شاہدین سے بات کر کے کار کی تلاش میں مصروف ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande