تالاب میں نہا تہے نوجوان کی ڈوبنے سے موت، لاش کی تلاش جاری
نوئیڈا، 27 مئی (ہ س)۔ اتر پردیش کے نوئیڈا میں تھانہ ایکوٹیک-3 علاقے کے سعد اللہ پور گاوں میں گزشتہ رات تالاب میں نہانے کے لیے کودے نوجوان کی پانی میں ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ پولیس دیر رات سے آج صبح تک اس کی لاش کی تلاش کر رہی ہے۔ آج صبح سے غوطہ خور
نہانے کے لیے تالاب میں کودے نوجوان کی ڈوبنے سے موت، لاش کی تلاش جاری


نوئیڈا، 27 مئی (ہ س)۔ اتر پردیش کے نوئیڈا میں تھانہ ایکوٹیک-3 علاقے کے سعد اللہ پور گاوں میں گزشتہ رات تالاب میں نہانے کے لیے کودے نوجوان کی پانی میں ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ پولیس دیر رات سے آج صبح تک اس کی لاش کی تلاش کر رہی ہے۔ آج صبح سے غوطہ خور اور این ڈی آر ایف کی ٹیم اس کام میں مصروف ہے۔

تھانہ ایکوٹیک-3 کے انچارج انسپکٹر اجے کمار سنگھ نے بتایا کہ ضلع پلوول، ہریانہ کا رہنے والا 32 سالہ کیلاش سعد اللہ پور گاوں میں رہتا تھا۔ نوجوان کو ذہنی طور پر علیل بتایا جا رہا ہے۔ وہ منگل کی رات گاوں کے تالاب کے کنارے پہنچا اور اپنے کپڑے اتار کر پانی میں کود گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس، فائر بریگیڈ، غوطہ خور اور این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم تالاب میں نوجوان کی لاش تلاش کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جانچ کے دوران پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ متوفی کی پھوپھی سعد اللہ پور گاوں میں رہتی ہیں، وہ ان کے یہاں آیا ہوا تھا۔ متوفی کا ایک بھائی معذور بتایا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande