
کشن گنج، 27 مئی (ہ س)۔ شمال مشرقی سرحدی ریلوے (این ایف آر) کے کشن گنج-کٹیہار سیکشن پر چلتی ٹرین سے ممنوعہ کف سیرپ کی ایک بڑی کھیپ برآمد ہوئی ہے۔ مشترکہ آپریشن میں آر پی ایف، سی بی آئی ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ نے ایسکف کف سیرپ کی 652 بوتل ضبط کیں۔ اس واقعے کے سلسلے میں ایک کوچ اٹینڈنٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ برآمد شدہکف سیرپ کی تخمینی قیمت تقریباًایک لاکھ 29لاکھ 96روپے بتائی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سی بی آئی/کشن گنج کی ٹیم نے ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ مل کر ٹرین نمبر 14620 تریپورہ سندری ایکسپریس (اپ) پر خصوصی تفتیش کی۔ جانچ کے دوران ٹرین کےاے۔1کوچ نمبرسی؍این آر191093 میں تعینات کوچ اٹینڈنٹ کے لاکر باکس کی تلاشی لی گئی۔تلاشی کے دوران سات بیگ برآمد ہوئے۔ جب بیگ کی جانچ پڑتال کی گئی تو 100 ملی لیٹر کی کل 652 بوتلیں برآمد ہوئیں جن میں اسکوف کف سیرپ شامل تھے۔ ممنوعہ کف سیرپ کی اتنی بڑی کھیپ کی دریافت نے سیکورٹی اداروں کو چوکنا کردیا۔ کوچ اٹینڈنٹ مہر سنگھ کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزم پنجاب کے ضلع فیروز پور کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ وہ پرائمری کلیننگ سروس، لکھنؤ میں بطور کوچ اٹینڈنٹ ملازم تھے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ کف سیرپ کی کھیپ غیر قانونی طور پر کسی دوسری ریاست میں منتقل کی جا رہی تھی۔ تاہم پولیس اور محکمہ ایکسائز نے پورے نیٹ ورک کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ کارروائی کے بعد ملزم اور ضبط شدہ کف سیرپ کو کشن گنج ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سے اتار کر آر پی ایف چوکی لایا گیا۔
ضروری قانونی طریقہ کار کو مکمل کرنے کے بعد ملزم اور ضبط شدہ مواد کو محکمہ ایکسائز، کشن گنج کے حوالے کر دیا گیا۔ اس معاملے میں ایکسائز تھانہ ، کشن گنج میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس اور متعلقہ ادارے یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ممنوعہ کف سیرپ کی اس کھیپ کے پیچھے کون لوگ ملوث ہیں اور اسے کہاں پہنچایا جانا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan