
اے ایم یو کے شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری میں سائنسی ترقیات پر توسیعی خطبات کا اہتمام
علی گڑھ، 26 مئی (ہ س)۔ ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری کی جانب سے توسیعی سلسلۂ خطبات کا اہتمام کیا گیا، جس میں کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز کے معروف سائنس داں ڈاکٹر فہد عالم اور ڈاکٹر محمد یوسف خاں نے شرکت کی۔
اساتذہ، ریسرچ اسکالرز اور طلبہ کی شرکت کے ساتھ یہ پروگرام علمی تبادلہ خیال اور سائنس و ٹکنالوجی میں ابھرتی ہوئی ترقیات پر گفتگو کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوا۔ تقریب فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے ڈین پروفیسر فیصل مرزا سعید بیگ کی سرپرستی میں منعقد ہوئی، جبکہ صدارت شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری کے چیئرمین پروفیسر رئیس احمد نے کی۔
ڈاکٹر محمد ارسلان کے زیر نگرانی منعقدہ اس پروگرام کا اختتام ایک تعاملی نشست پر ہوا، جس میں عصری تحقیقی رجحانات اور مستقبل میں بین الاقوامی تعلیمی اشتراک کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ