
ڈوڈہ کے گندو علاقے میں پلیا مہندم ہونے سے خاتون مزدور جاں بحق
جموں، 26 مئی (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ علاقے کے گھل نالہ میں آج ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں زیرِ تعمیر پلیا اچانک منہدم ہو گئی۔ حادثے کے وقت وہاں تعمیراتی کام جاری تھا۔ حادثے کے نتیجے میں 11 مزدور زخمی ہوئے، جن میں ایک خاتون مزدور دورانِ علاج اسپتال منتقل کرتے وقت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، جبکہ دیگر 10 مزدور شدید زخمی ہو گئے۔
تمام زخمی مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال گندوہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے فوری علاج فراہم کرنے کے بعد انہیں بہتر علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ ریفر کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق تمام متاثرہ مزدور ریاست بہار کے رہائشی تھے اور علاقے میں تعمیراتی کام انجام دے رہے تھے۔انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر