امریکی حملوں کا مطلب سیز فائر کا خاتمہ نہیں: امریکی عہدیدار
واشنگٹن،26 مئی (ہ س)۔ امریکی افواج کی جانب سے جنوبی ایران میں کشتیوں کو نشانہ بنانے کے بعد حکام نے تصدیق کی ہے کہ دو کشتیاں تباہ کر دی گئی ہیں اور بندر عباس میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بارے
1امریکی حملوں کا مطلب سیز فائر کا خاتمہ نہیں: امریکی عہدیدار


واشنگٹن،26 مئی (ہ س)۔

امریکی افواج کی جانب سے جنوبی ایران میں کشتیوں کو نشانہ بنانے کے بعد حکام نے تصدیق کی ہے کہ دو کشتیاں تباہ کر دی گئی ہیں اور بندر عباس میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ امریکی جنگی طیاروں کو نشانہ بنا رہا تھا۔

ایک امریکی عہدیدار نے آج منگل کے روز فاکس نیوز نیٹ ورک کو بتایا کہ ان حملوں کا مطلب گذشتہ ماہ طے پانے والے نازک سیزفائر کا خاتمہ نہیں ہے۔

ایک اور امریکی عہدیدار نے سی این این نیٹ ورک کو واضح کیا کہ یہ حملے ایک ردعمل اور دفاعی نوعیت کے تھے، نہ کہ کسی منصوبہ بند حملے کا حصہ ۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ نئے امریکی حملوں کے باوجود تہران کے ساتھ معاہدہ اب بھی ممکن ہے۔ روبیو نے بھارت کے سرکاری دورے کے دوران جے پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر میں کچھ بات چیت ہوئی ہے اور ہم دیکھیں گے کہ کیا ہم کوئی پیش رفت کر سکتے ہیں یا نہیں۔ میرا خیال ہے کہ ابتدائی دستاویز کے مخصوص نکات پر بہت زیادہ بحث چل رہی ہے، اس لیے اس میں چند دن لگیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے تک پہنچنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یا تو ایک اچھا معاہدہ کریں یا پھر کوئی معاہدہ نہ کریں۔

یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے پیر اور منگل کی درمیانی رات ایک بیان میں اعلان کیا کہ حالیہ حملے ایرانی افواج کی طرف سے لاحق خطرات سے امریکی افواج کے تحفظ کے لیے ڈیزائن کیے گئے تھے۔

یہ حملے اس وقت ہوئے جب سینئر ایرانی اور امریکی مذاکرات کار پاکستان اور قطر کے تعاون سے گذشتہ فروری کے آخر سے جاری جنگ اور تنازعے کو ختم کرنے کے لیے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande