وارانسی میونسپل کارپوریشن نے بینیا باغ سے بکرا منڈی ہٹائی، بکرا فروش پریشان
وارانسی، 26 مئی (ہ س)۔ وارانسی میونسپل کارپوریشن نے بقرعید سے پہلے بینیا باغ میں بکرا منڈی کو ہٹا دیا اور سڑکوں پر بکروں کی فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی۔ اس فیصلے سے بکرا بیچنے والوں کی جیبوں پر براہ راست اثر پڑا ہے۔ بکرے بیچنے والوں نے بکرے فرو
UP-GOAT-SALER-SAD-VNS


وارانسی، 26 مئی (ہ س)۔ وارانسی میونسپل کارپوریشن نے بقرعید سے پہلے بینیا باغ میں بکرا منڈی کو ہٹا دیا اور سڑکوں پر بکروں کی فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی۔ اس فیصلے سے بکرا بیچنے والوں کی جیبوں پر براہ راست اثر پڑا ہے۔ بکرے بیچنے والوں نے بکرے فروخت کرنے کے لیے سرمایہ لگایا تھا اور اب وہخسارے کے خدشے کے سبب پریشان ہیں۔ وارانسی میں بقرعید سے چند گھنٹے قبل بکرے بیچنے میں ناکام رہنے کے بعدبکرا فروشوں کا دردچھلک اٹھا۔

بکرا فروخت کرنے والے نہ صرف وارانسی بلکہ آس پاس کے اضلاع سے بھی بنیا باغ کے بکرے منڈی میں بکرے بیچنے آ رہے ہیں۔ اس بار اسمارٹ سٹی نے بکرا منڈی کا ٹینڈر کیا تھا جسے میونسپل کارپوریشن نے منسوخ کردیا تھا اور اس کے بعد بکرا منڈی کو بند کردیا گیا تھا۔ بکرا منڈی بند ہونے پر یونس اور حنیف نے بتایا کہ وہ دونوں بکرے بیچنے والے ہیں اور قرض لے کر دیہی علاقوں سے بکرے خریدے تھے اور منڈی میں مہنگے داموں فروخت کرنے آئے تھے۔ اب بازار بند ہونے کی وجہ سے وہ بھٹکنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

بکرا فروش نسیم نے بتایا کہ وارانسی میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں نے اچانک اس کا لائسنس منسوخ کر دیا اور بکرا منڈی کو بند کر دیا۔ میونسپل کارپوریشن کی کارروائی نے بکرے بیچنے والوں کو مالی اور ذہنی طور پر تباہ کر دیا ہے۔ تقریباً دو ہزار بکرے فروخت ہونے باقی ہیں جبکہ یہاں نہ پانی کا بندوبست ہے اوردھوپ -گرمی کی تو انتہاہے۔

میونسپل کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ بکرا منڈی بینیہ باغ پارک کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے ہٹائی گئی۔ سڑک پر بکرا منڈی کی بھی اجازت نہیں ہے۔ بکرے فروشوں سے کہا گیا ہے کہ وہ یہاں سے چلے جائیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande