
دہرادون، 26 مئی (ہ س)۔ اتراکھنڈ حکومت نے بقرعید (عید الاضحی) کی عام تعطیل میں ترمیم کی ہے۔ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے قبل 27 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا اب اسے 28 مئی (جمعرات) کر دیا گیا ہے۔
حکومتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نگوشیئیبل انسٹرومنٹ ایکٹ 1881 کے تحت ریاست میں تمام سرکاری دفاتر، بینک، ٹریژری اور سب ٹریژری 28 مئی کو بند رہیں گے۔ باقی شرطیں حسب سابق رہیں گی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی