ٹرینی آئی اے ایس عہدیدار دیانتداری کے ساتھ کام کریں : گورنر
ٹرینی آئی اے ایس عہدیدار دیانتداری کے ساتھ کام کریں : گورنرحیدرآباد، 26 مئی (ہ س) ۔ گورنر تلنگانہ شیو پرتاپ شکلا نے لوک بھون میں 2025 بیاچ سے تعلق رکھنے والے ٹرینی آئی اے ایس عہدیداروں سے ملاقات کی اورعوامی خدمات کے سلسلہ میں ان کی رہنمائی کی۔ تلن
ٹرینی آئی اے ایس عہدیدار دیانتداری کے ساتھ کام کریں : گورنر


ٹرینی آئی اے ایس عہدیدار دیانتداری کے ساتھ کام کریں : گورنرحیدرآباد، 26 مئی (ہ س)

۔ گورنر تلنگانہ شیو پرتاپ شکلا نے لوک بھون میں 2025 بیاچ سے تعلق رکھنے والے ٹرینی آئی اے ایس عہدیداروں سے ملاقات کی اورعوامی خدمات کے سلسلہ میں ان کی رہنمائی کی۔ تلنگانہ میں خدمات پر مامور ہونے سے قبل منتخب آئی اے ایس عہدیداروں کی ٹریننگ جاری ہے جن میں ای سائی شیوانی، سچن بسواراج ، پی ہری پرساد، پارس کمار، پی سریش اوراین سریکانت ریڈی شامل ہیں ۔ گورنر نے نوجوان آئی اے ایس عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ دیانتداری اور مکمل عہد کے ساتھ عوام کی خدمت انجام دیں اور اپنی سرویس میں ہمیشہ عوامی مسائل کی یکسوئی کواولین ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی اے ایس عہدیدار اگرسنجیدگی اور جوابدہی کے ساتھ خدمات انجام دیں تو حکومت کی ترقیاتی اسکیمات پر موثر عمل آوری ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس اور نظم ونسق کو بہتر بنانے میں آئی اے ایس عہدیداروں کا اہم رول ہوتا ہے۔ عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی اور دیانتداری کے ساتھ ادا کریں تاکہ غریبوں کا معیار زندگی بہتر ہو۔ گورنر نے ٹرینی آئی اے ایس عہدیداروں کو نظم و نسق کے مختلف امور کے بارے میں واقف کرایا۔ اس موقع پر اسپیشل چیف سکریٹری برائے گورنرایم دانا کشور، نائب صدرنشین ڈاکٹر چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ شریمتی شانتی کماری اور کورس ڈائرکٹر ڈاکٹر کے اوشا رانی موجود تھیں۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande