
راجوری کے منجاکوٹ سیکٹر میں دہشت گردوں کی تلاش میں آپریشن پانچویں روز میں داخل
جموں، 26 مئی (ہ س)۔ ضلع راجوری کے منجا کوٹ سیکٹر کے گمبھیر مغلاں اور ڈوری مال کے گھنے جنگلاتی علاقوں میں مشتبہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد سیکورٹی فورسز کا وسیع کارڈن اینڈ سرچ آپریشن منگل کو مسلسل چوتھے روز بھی جاری رہا۔ یہ مشترکہ آپریشن بھارتی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی جانب سے پیر پنجال کے دشوار گزار جنگلاتی علاقوں میں انجام دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اتوار کے روز انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر شروع کیے گئے آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کا مشتبہ دہشت گردوں سے رابطہ ہوا تھا، جس کے بعد مختصر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ اس کے بعد سے پورے جنگلاتی علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی اور نگرانی کا عمل مسلسل جاری ہے۔ بھارتی فوج کی وائٹ نائٹ کور نے پہلے ہی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ گمبھیر مغلاں علاقے میں مشترکہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے رابطہ قائم ہوا۔مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران علاقے میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر