ہندوستانی مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیمیں انڈر 18 ایشیا کپ کے لیے جاپان روانہ ہوگئیں
۔کیتن کشواہا اور سویٹی کجور ہندوستانی ٹیموں کی قیادت کریں گی نئی دہلی، 26 مئی (ہ س)۔ ہندوستانی انڈر 18 مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیمیں انڈر 18 ایشیا کپ 2026 میں شرکت کے لیے جاپان کے کاکامیگہارا کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ 29 مئی سے 6 جون ت
Sports-Hockey-AsiaCup-IndiaU18Teams-Japan


۔کیتن کشواہا اور سویٹی کجور ہندوستانی ٹیموں کی قیادت کریں گی

نئی دہلی، 26 مئی (ہ س)۔ ہندوستانی انڈر 18 مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیمیں انڈر 18 ایشیا کپ 2026 میں شرکت کے لیے جاپان کے کاکامیگہارا کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ 29 مئی سے 6 جون تک کھیلا جائے گا۔

ہندوستانی مردوں کی ٹیم پیر کی شام دہلی سے روانہ ہوئی جبکہ خواتین کی ٹیم منگل کی صبح جاپان کے لیے روانہ ہوئی۔ دونوں ٹیمیں بھوپال میں طویل قومی تربیتی کیمپ اور آسٹریلیا کے خلاف پریکٹس میچوں کے بعد ٹورنامنٹ کی طرف روانہ ہو رہی ہیں۔

مردوں کی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں سردار سنگھ اور رجنیش مشرا شامل ہیں ،جب کہ ہندوستانی خواتین ٹیم کی کوچنگ سابق کپتان رانی رامپال کر رہی ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف تیاری کا موقع ملا

ایشیا کپ کی تیاری کے تحت ہندوستانی مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے بھوپال میں آسٹریلیا کی انڈر 18 ٹیموں کے خلاف چار پریکٹس میچ کھیلے۔ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے ایک میچ جیتا، ایک ہارا اور دو ڈرا ہوئے۔ ہندوستانی خواتین ٹیم نے شاندار جیت کے ساتھ سیریز کا اختتام کیا۔ ان میچوں نے کھلاڑیوں کو قیمتی بین الاقوامی تجربہ فراہم کیا۔

کیتن کشواہا مردوں کی ٹیم کی کپتانی کریں گے

فارورڈکھلاڑی کیتن کشواہا ہندوستانی مردوں کی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ ہندوستان کو پول اے میں رکھا گیا ہے۔ہندوستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 29 مئی کو قازقستان کے خلاف کرے گی۔ اس کے بعد اس کا مقابلہ جاپان (31 مئی)، کوریا (1 جون کو) اور چینی تائپے (3 جون کو) سے ہوگا۔

پول بی میں ملیشیا، پاکستان، بنگلہ دیش اور چین کی ٹیمیں شامل

دونوں پول سے ٹاپ دو ٹیمیں 5 جون کو سیمی فائنل میں پہنچیں گی جبکہ فائنل 6 جون کو کھیلا جائے گا۔

کپتان کیتن کشواہا نے کہا، ’’ہندوستان کی نمائندگی کرنا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ بھوپال کیمپ اور آسٹریلیا کے خلاف میچوں سے ہم نے بہت کچھ سیکھا، ٹیم کا تال میل شاندار ہے اور ہم مضبوط ایشیائی ٹیموں کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی دینے کے لیے تیار ہیں۔‘‘

خواتین کی ٹیم کی قیادت سویٹی کجور کریں گی

سویٹی کجور ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتانی کریں گی۔ خواتین کی ٹیم کو بھی پول اے میں رکھا گیا ہے۔ہندوستان اپنا پہلا میچ 30 مئی کو ملیشیا کے خلاف کھیلے گا۔ اس کے بعد 31 مئی کو کوریا اور 2 جون کو سنگاپور کے خلاف میچز ہوں گے۔

دونوں پول سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی

کپتان سویٹی کجور نے کہا، ’’پوری ٹیم ایشیا کپ کو لے کر پرجوش اور پراعتماد ہے۔ ہم نے کیمپ میں سخت محنت کی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف میچوں سے ہمیں اپنی طاقتوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کرنے میں مدد ملی۔ سیریز جیتنے سے ہمارے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ہم ہندوستان کا سر فخر سے بلند کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔‘‘

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande