
تھانے (مہاراشٹر)، 26 مئی (ہ س)۔ آئندہ ٹی ٹوئنٹی ممبئی لیگ کے لیےایگل تھانے اسٹرائیکرز نے گھریلو اور بین الاقوامی کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھنے والے سابق ہندوستانی تیز گیند باز دھول کلکرنی کو ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔ گزشتہ سیزن کے سیمی فائنلسٹ ایگل تھانے اسٹرائیکرز ان کی رہنمائی میں اس بار خطاب جیتنے کی پوری کوشش کرے گی ۔
ہیڈ کوچ مقرر ہونے کے بعد دھول کلکرنی نے ٹیم میں شامل ہونے اور کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے پر جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ '’’اب تک کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے، ٹیم کا ہر کھلاڑی پرجوش ہے اور اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، ہم نے ایسا ماحول بنانے کی کوشش کی ہے جہاں کھلاڑی ذمہ داری لیں اور بے خوف ہو کر کرکٹ کھیلیں۔‘‘
سابق بھارتی گیندباز نے آئندہ سیزن کے لیے اپنی حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری حکمت عملی کی بنیادی توجہ کھیل پر فوکس ہے، ہماری کوشش رہے گی کہہموار طریقے چیزین کی جائیں ، ہم ایک وقت میں ایک ہی میچ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں اور یہی ہماری ترجیح ہے۔‘‘
اس سے قبل ایگل تھانے اسٹرائیکرس کے بلے باز سائراج پاٹل نے کہا تھا کہ گزشتہ سیزن میں ٹیم چھوٹے فرق سے فائنل میں پہنچنے سے محروم ر ہ گئی تھی لیکن اس بار ٹیم کا مقصد کسی بھی قیمت پر ممبئی لیگ کا خطاب جیتنا ہے۔
ٹی20 ممبئی لیگ یکم جون سے 13 جون تک ہوگی۔ایگل تھانے اسٹرائیکرز ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں باندرا بلاسٹرز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔
ٹیم:
آدتیہ ونود گری، امرتیہ راجے، انوج ونود گری، اتھروا انکولیکر، ایان موہت جین، ایکناتھ دنیش کیرکر، کارتک متھیلیش مشرا، منان بھٹ، اومکار تکارم ترملے، روہن راجندر گھاگ، سائراج پاٹل، شاردول ٹھاکر، ششی کانت ایک ناتھ کدم، شاشوت یوگیش جگتاپ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد