
مکہ مکرمہ ،26مئی (ہ س)۔سعودی وزارتِ تجارت نے حج سیزن 1447ھ کے دوران مصنوعات کی وافر مقدار کو یقینی بنانے اور اللہ کے مہمانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے اپنی رسد کے منصوبوں کے تحت، رواں ماہ ذو الحجہ کے آغاز سے اب تک مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں مارکیٹوں اور سیلز پوائنٹس پر 45 کروڑ 90 لاکھ سے زائد بنیادی اشیاءفراہم کرنے کا انکشاف کیا ہے۔وزارت نے وضاحت کی ہے کہ سیلز پوائنٹس تک پہنچائی جانے والی روٹیوں کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ صاف ستھرے پینے کے پانی کی بوتلیں 22 کروڑ سے زیادہ پہنچائی گئی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ دودھ، جوس اور مشروبات کی 16 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بوتلیں اور 1 کروڑ 50 لاکھ سے زائد برف کے بلاکس فراہم کیے گئے ہیں۔
وزارت نے بتایا کہ مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں حجاج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روزانہ اوسطاً 1 کروڑ سے زائد روٹیاں، 3 کروڑ 30 لاکھ پانی کی بوتلیں، اور 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد دودھ، جوس اور مشروبات کی بوتلیں فراہم کی جا رہی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ روزانہ 20 لاکھ سے زائد برف کے بلاکس پہنچائے جا رہے ہیں۔
وزارتِ تجارت نے مارکیٹوں اور سیلز پوائنٹس پر فیلڈ دوروں اور مسلسل نگرانی کے ذریعے رسد اور معائنے کے کاموں کو جاری رکھنے پر زور دیا ہے تاکہ بنیادی اشیائ کی وافر مقدار اور رسد کے استحکام کو یقینی بنایا جا سکے... اور حج سیزن کے دوران اللہ کے گھر کے مہمانوں کو پیش کی جانے والی خدمات کی تیاریوں کو مضبوط کیا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan