روڈویز بس کی ٹکر سے بائک سوار ماں جاں بحق، بیٹا زخمی، حادثہ کے بعد کہرام
علی گڑھ, 26 مئی (ہ س)علی گڑھ میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں روڈویز بس کی ٹکر سے بائک سوار ماں کی موقع پر ہی المناک موت ہو گئی جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا۔ حادثہ کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی اور اہل خانہ میں کہرام برپا ہو گیا۔ موصولہ اطلاعات
مرحومہ کا فائل فوٹو


علی گڑھ, 26 مئی (ہ س)علی گڑھ میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں روڈویز بس کی ٹکر سے بائک سوار ماں کی موقع پر ہی المناک موت ہو گئی جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا۔ حادثہ کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی اور اہل خانہ میں کہرام برپا ہو گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق تھانہ بنّا دیوی علاقے کے کھیر بائی پاس روڈ پر یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گلشیر کی زوجہ اور بیٹا شاہ رخ ولد گلشیر کسی غمی میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران سامنے سے آ رہی روڈویز بس نے ان کی بائک کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ خاتون سڑک پر گر گئیں اور ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا۔

حادثہ کے بعد سڑک پر ماں کی لاش پڑی دیکھ کر بیٹے کا رو رو کر برا حال ہو گیا۔ موقع پر موجود لوگوں کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں اور ماحول غمزدہ ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ کا شکار ماں اور بیٹا تھانہ ہردوا گنج علاقے کے سپیرا بھان پور گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ جبکہ حادثہ میں شامل روڈویز بس ضلع کے کھیر ڈپو سے وابستہ بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے خاتون کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور زخمی بیٹے کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ساتھ ہی معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

اس افسوسناک حادثہ کے بعد علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور اہل خانہ پر دکھوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande