پروفیسر ٹی این ستھیسن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے والی خصوصی اشاعت کا اجراء
علی گڑھ، 26 مئی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پروفیسر ٹی این ستھیسن کے اعزاز میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ‘‘دی ملیالم فیس آف علی گڑھ’’ کے عنوان سے ایک خصوصی اشاعت کا اجرا عمل میں آیا۔ اسے ڈاکٹر منور ہانی نے مرتب کیا ہے۔ اس کتا
پروفسیر ٹی این ستیسن


علی گڑھ، 26 مئی (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پروفیسر ٹی این ستھیسن کے اعزاز میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ‘‘دی ملیالم فیس آف علی گڑھ’’ کے عنوان سے ایک خصوصی اشاعت کا اجرا عمل میں آیا۔ اسے ڈاکٹر منور ہانی نے مرتب کیا ہے۔

اس کتاب کا اجراء وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان نے ممتاز اساتذہ اور یونیورسٹی حکام کی موجودگی میں کیا۔ یہ تصنیف پروفیسر ستھیسن کی علمی و تدریسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، جنھوں نے اے ایم یو میں 38 سالہ شاندار تدریسی و تحقیقی خدمات اور فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین اور شعبہ جدید ہندستانی السنہ کے چیئرمین کے طور پر خدمات سرانجام دی ہیں۔

اس موقع پر پروفیسر محسن خان نے تدریس، تحقیق اور لسانی و ثقافتی مکالمے کے فروغ کے تئیں پروفیسر ستھیسن کی خدمات کو سراہا اور اے ایم یو میں ملیالم مطالعات کو مستحکم بنانے میں ان کے کردار کو اہم قرار دیا۔

اس کتاب میں مضامین، یادداشتیں، تاثرات اور علمی تحریریں شامل ہیں جو پروفیسر ستھیسن کے طلبہ، رفقائے کار، اساتذہ اور احباب نے تحریر کی ہیں، اور یہ اے ایم یو میں ملیالم مطالعات اور ان کی علمی خدمات کو دستاویزی شکل دیتی ہے۔

تقریب رسم اجراء میں رجسٹرار پروفیسر عاصم ظفر، ممتاز فارسی اسکالر پروفیسر آزرمی دخت صفوی، پروفیسر محمد رضوان خاں، پروفیسر محمد عثمان غنی، پراکٹر پروفیسر محمد نوید خاں، فائننس آفیسر مسٹر نور السلام اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر مجیب اللہ زبیری بھی موجود تھے۔

کتاب کے مدیر ڈاکٹر منور ہانی نے کہا کہ یہ خصوصی اشاعت پروفیسر ستھیسن کی علمی وراثت، خدمات اور اساتذہ و طلبہ کی گرانقدر رہنمائی کا اعتراف ہے، انھوں نے کئی نسلوں کی آبیاری کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande