منوج باجپئی کی فلم ’گورنر‘ کا دمدار ٹریلر جاری
وپل امرت لال شاہ کی فلم ”گورنر“ کا انتہائی متوقع ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم ہندوستان کی معاشی تاریخ کے ایک ایسے دور کو بڑی اسکرین پر لاتی ہے، جب ملک 1990 میں معاشی بحران اور دیوالیہ پن کے دہانے پر تھا۔ مراٹھی سنیما کے معروف ہدایت کار چنمے منڈ
منوج


وپل امرت لال شاہ کی فلم ”گورنر“ کا انتہائی متوقع ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم ہندوستان کی معاشی تاریخ کے ایک ایسے دور کو بڑی اسکرین پر لاتی ہے، جب ملک 1990 میں معاشی بحران اور دیوالیہ پن کے دہانے پر تھا۔ مراٹھی سنیما کے معروف ہدایت کار چنمے منڈلیکر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں منوج باجپائی مرکزی کردار میں ہیں۔ ٹریلر کی ریلیز نے ناظرین کے تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔

تقریباً ڈھائی منٹ کا یہ ٹریلر ملک کے مشکل ترین معاشی دور کی ایک جھلک پیش کرتا ہے۔ گرتی ہوئی معیشت، عوامی غم و غصہ اور حکومت کو درپیش اہم چیلنجز کو موثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک تاریخی فیصلے نے ہندوستان کو معاشی تباہی سے بچایا۔ منوج باجپائی ایک سخت اور بااثر گورنر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جب کہ ادا شرما بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم کے ڈائیلاگ اور بیک گراو¿نڈ اسکور ٹریلر کی زبردست اپیل میں اضافہ کررہے ہیں۔

گورنر سچے واقعات سے متاثر فلم سنشائن پکچرز کے بینر تلے تیار کی گئی ہے۔ اس کہانی کو شبھیندو بھٹاچاریہ، سوربھ بھارت، روی اسرانی، اور وپل امرت لال شاہ نے مل کر لکھا ہے۔ امت ترویدی نے موسیقی ترتیب دی، جس کے بول جاوید اختر نے لکھے ہیں۔ میکرز نے نوجوانوں کے لیے فلم کی خصوصی نمائش کا بھی اہتمام کیا، تاکہ نئی نسل ملک کی اس اہم اقتصادی تاریخ سے واقف ہو سکے۔ فلم 12 جون 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande