
تلنگانہ میں نئے پالی ٹیکنیک ڈپلومہ کورسیس شروع کرنے کا منصوبہحیدرآباد، 26 مئی (ہ س)۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ایس بی ٹیٹ) کی جانب سے آئندہ تعلیمی سال 2026-27 سے پالی ٹیکنیک کالجس میں کئی نئے ڈپلومہ پروگرامس شروع کئے جائیں گے تاکہ انڈ سٹری کی ضرورت کو پورا کیا جائے۔ عہدیداروں کے مطابق یہ پروگرامس ،انڈسٹری ماہرین، آئی آئی ٹی حیدرآباد، ٹاٹا ٹکنالوجیز، سی-ڈیک حیدرآباد، سی آئی آئی اور گورنمنٹ پالی ٹیکنک فیکلٹی سے صلاح و مشورہ کرنے کے بعد بنائے گئے ہیں۔ اس کے اپ گریڈ کردہ نصاب میں پراکٹیکل لرننگ، انڈسٹریل ایکسپوژر، انٹرن شیس اور ابھرتی ٹکنالوجیز جیسے اے آئی، آئی او ٹی پائتھان پروگرامنگ اور ڈیجیٹل فیبریکیشن شامل ہے۔ شروع کئے جانے والے ان نئے کورسیس میں ڈپلومہ ان سیمی کنڈاکٹرٹکنالوجی، ڈپلومہ ان ایڈوانسڈ مینوفکچرنگ ٹکنالوجی ،ڈپلومہ ان آٹومیشن اینڈ روبوٹکس ، ڈپلومہ ان ایرکرافٹ مینٹیننس انجینئرنگ اورڈپلومہ ان سیول انجینئرنگ ، رئیل اسٹیٹ اینڈ وئیلویشن (سی ای آروی) شامل ہیں۔ ڈپلومہ ان سیمی کنڈکٹر ٹکنالوجی 12 پالی ٹیکنک کالجس میں جملہ 720 سیٹس کے ساتھ دستیاب ہوگا ۔ ڈپلومہ ان ایڈوانسڈ مینوفکچرنگ ٹکنالوجی چارکالجس میں 240 سیٹس کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔ ڈپلومہ ان آٹو میشن اینڈ روبوٹکس چھ کالجس میں 360 سیٹس کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ ڈپلومہ ان ایرکرافٹ مینٹیننس انجینئرنگ ایک کالج میں 60 طلبہ کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق