عید الاضحی کے موقع پر کشمیر میں اسکول جمعہ تک بند رہیں گے ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن نے 29 مئی کےلۓ خصوصی تعطیل کا اعلان کیا
سرینگر، 26 مئی (ہ س) جموں و کشمیر حکومت نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر خطہ کشمیر میں تمام اسکول بدھ سے جمعہ تک بند رہیں گے۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے، وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ اس موقع پر اسکولوں میں تین دن کی چھٹی ہوگی۔ اس
عید الاضحی کے موقع پر کشمیر میں اسکول جمعہ تک بند رہیں گے ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن نے 29 مئی کےلۓ خصوصی تعطیل کا اعلان کیا


سرینگر، 26 مئی (ہ س) جموں و کشمیر حکومت نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر خطہ کشمیر میں تمام اسکول بدھ سے جمعہ تک بند رہیں گے۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے، وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ اس موقع پر اسکولوں میں تین دن کی چھٹی ہوگی۔ اس دوران اسکول ایجوکیشن کشمیر کے ڈائریکٹر نے ایک حکم نامے میں کہا، عید الاضحیٰ کے موقع پر تقریبات کے پیش نظر، کشمیر ڈویژن کے تمام سرکاری اسکولوں کے ساتھ ساتھ تسلیم شدہ پرائیویٹ اسکولوں میں بھی عیدالاضحی کی تقریبات منائی جائیں گی۔اور

29 مئ کو خصوصی تعطیل ہوگی۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے عید الاضحی کے پیش نظر جموں و کشمیر کے ملازمین کے لیے ایک دن کی خصوصی چھٹی بھی منظور کر لی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande