بچوں اور بچیوں کو دینی تعلیم سے آگاہ رکھنا ماں باپ کی اہم ترین ذمہ داری
منبر و محراب فاو¿نڈیشن کے تحت دینی گرمائی کورس کے 25 سینٹرس سے ایک ہزار طلبہ مستفیدنئی دہلی،26مئی (ہ س)۔ بچے ہوں یا بچیاں یہ اللہ تعالی کی نعمت بھی ہے اور ماں باپ کے ہاتھوں میں امانت بھی، ماں باپ کی یہ دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں اور
منبر ومحراب


منبر و محراب فاو¿نڈیشن کے تحت دینی گرمائی کورس کے 25 سینٹرس سے ایک ہزار طلبہ مستفیدنئی دہلی،26مئی (ہ س)۔

بچے ہوں یا بچیاں یہ اللہ تعالی کی نعمت بھی ہے اور ماں باپ کے ہاتھوں میں امانت بھی، ماں باپ کی یہ دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو دینِ اسلام کی بنیادی تعلیمات سے آگاہ رکھیں، بچے اور بچیاں صرف نعمت نہیں ہیں کہ ان کے ساتھ صرف لاڈ و پیار کیا جائے بلکہ یہ نعمت بھی ہے اور امانت بھی ہے کہ ان کو مذہب کی بنیادی تعلیم سے آگاہ رکھا جائے اور انہیں رسولِ رحمت کی سیرتِ طیبہ سمجھائی جائے اور اس سیرت نبوی کے سانچے میں انہیں ڈھالاجائے۔ان خیالات کا اظہار مولانا غیاث احمد رشادی صدر منبر و محراب فاو¿نڈیشن انڈیا نے مسجد الفلاح میں منعقدہ اختتامی تقریب دینی گرمائی کورس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور ماں باپ کو تنبیہ کیا کہ وہ صرف بچوں سے لاڈ پیار کی حد تک ہی تعلق نہ رکھیں بلکہ موقع بموقع ان کی دینی تعلیم کی فکر بھی کریں اور ان کی تربیت بھی کریں ،واضح ہو کہ منبرو محراب فاو¿نڈیشن انڈیا نے سال 2026ءکی گرمائی تعطیلات میں دینی گرمائی کورس کے 25 سینٹرز قائم کیے ان تمام سینٹرس سے ایک ہزار طلباءاور طالبات نے استفادہ کیا یہ سینٹرز ضلع گلبرگہ، چنچولی ،ہمناآباد، ابراہیم پٹنم ،مٹالہ ،اٹنور اور حیدرآباد کے علاقہ میں قائم کیے گئے۔ان تمام سنٹرس پر اختتام انعامی پروگرام بھی منعقد کیے گئے اور ممتاز طلبہ و طالبات ،با اخلاق و پابند حاضری طلبہ و طالبات کو خصوصی انعامات بھی دیے گئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande