اسرائیلی بمباری میں پانچ افراد کی موت
غزہ،26 مئی (ہ س)۔غزہ میں صحت حکام کا کہنا ہے کہ منگل کے روز اسرائیلی بمباری میں کم سے کم پانچ افراد جاں بحق اور متعدد دوسرے زخمی ہو گئے۔ اسرائیل کی حالیہ کارروائی حماس اور تل ابیب کے درمیان فائر بندی کے دوران ہونے والی نئی پرتشدد کارروائی ہے۔حماس ک
اسرائیلی بمباری میں پانچ افراد کی موت


غزہ،26 مئی (ہ س)۔غزہ میں صحت حکام کا کہنا ہے کہ منگل کے روز اسرائیلی بمباری میں کم سے کم پانچ افراد جاں بحق اور متعدد دوسرے زخمی ہو گئے۔ اسرائیل کی حالیہ کارروائی حماس اور تل ابیب کے درمیان فائر بندی کے دوران ہونے والی نئی پرتشدد کارروائی ہے۔حماس کے زیر انتظام رسیکیو کی خدمات فراہم کرنے والے شہری دفاع کے ایک ادارے کے حکام نے بتایا کہ غزہ کے علاقے مشرقی المغازی میں اسرائیلی بمباری میں شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا، جن کی میتیں اور دوسرے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔شہدائے الاقصی ہسپتال اور فلسطینی سکیورٹی ذرائع نے اسرائیلی بمباری اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande