گاندربل میں موٹر سائیکل اور ایس یو وی کے ٹکر میں دو افراد زخمی
سرینگر، 26 مئی (ہ س): منگل کو وسطی کشمیر کے گنڈ میں سرینگر-سونامرگ روڈ پر ایک موٹر سائیکل ایک ایس یو وی سے ٹکرانے کے بعد دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک موٹرسائیکل جس کا رجسٹریشن نمبر جے کے01بی سی-0171 تھ
تصویر


سرینگر، 26 مئی (ہ س): منگل کو وسطی کشمیر کے گنڈ میں سرینگر-سونامرگ روڈ پر ایک موٹر سائیکل ایک ایس یو وی سے ٹکرانے کے بعد دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک موٹرسائیکل جس کا رجسٹریشن نمبر جے کے01بی سی-0171 تھا وہ ایک ایس یو وی زیر رجسٹریشن نمبر ایچ آر51بی ایس-0107 سے ٹکرا گیا۔ جس کے دوران دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کی شناخت محیب احمد ماگرے (19) ولد خورشید احمد ساکنہ ہیان پالپورہ کنگن اور عبدالقیوم بوکڈا (20) ولد گلزار احمد ساکنہ سمبل بالا گنڈ کے طور پر کی گئی ہے۔ اہلکار نے مزید کہا کہ دونوں زخمیوں کو ابتدائی علاج کے لیے پرائمری ہیلتھ سنٹر گنڈ منتقل کیا گیا اور بعد ازاں انہیں جدید طبی دیکھ بھال کے لیے سکمز صورہ اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande