تلنگانہ میں گرمی کا قہر ، لو لگنے سے اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک
تلنگانہ میں گرمی کا قہر ، لو لگنے سے اب تک 100 سے زائد افراد ہلاکحیدرآباد ، 26 مئی (ہ س) ۔ ریاست تلنگانہ اس وقت شدید ترین موسمی بحران کی لپیٹ میں ہے جہاں آسمان سے برستی آگ اور ہیٹ اسٹروک (لو لگنے) کی وجہ سے گزشتہ تین دنوں کے دوران 100 سے زائد افراد
تلنگانہ میں گرمی کا قہر ، لو لگنے سے اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک


تلنگانہ میں گرمی کا قہر ، لو لگنے سے اب تک 100 سے زائد افراد ہلاکحیدرآباد ، 26 مئی (ہ س) ۔ ریاست تلنگانہ اس وقت شدید ترین موسمی بحران کی لپیٹ میں ہے جہاں آسمان سے برستی آگ اور ہیٹ اسٹروک (لو لگنے) کی وجہ سے گزشتہ تین دنوں کے دوران 100 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست بھرمیں صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے اور لوگ گرمی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے کردم توڑ رہے ہیں ۔ صرف اتوار کوایک ہی دن میں ریاست کے مختلف اضلاع میں لو لگنے کی وجہ سے 42 افراد کی موت ریکارڈ کی گئی جس نے حکومت اور انتظامیہ کے ہوش اڑا دئیے ہیں ۔ دوسری طرف دن بھر کی جھلسا دینے والی گرمی کے بعد شام کے وقت اچانک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی جانی نقصان کا سبب بن رہے ہیں۔ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے کئی اضلاع میں پارہ 43 ڈگری سے بڑھ کر46 ڈگری تک پہنچ گیا۔ صبح 8 بجے سے ہی گرمی کی شدت کا آغاز ہورہا ہے جودوپہر تک آگ کی بھٹی میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ اس شدید موسمی بحران کے دوران کسانوں کی مشکلات میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔ اضلاع سے موصولہ رپورٹس کے مطابق اس شدید گرمی کی وجہ سے صرف اتوارکو متحدہ ضلع ورنگل میں سب سے زیادہ 17 افراد فوت ہوئے جب کہ ضلع کھمم میں 10 ، ضلع کریم نگر میں 8 اور ضلع نلگنڈہ میں 5 افراد کے موت کی تصدیق کی گئی۔ طبی ماہرین نے لو لگنے کی علامت بتاتے ہوئے کہا کہ شدید سردرد ، چکر آنا، بہت زیادہ پسینہ آنا یا بالکل پسینہ نہیں آنا۔ الٹی یا متلی کا احساس اور تیزبخاراگر کسی میں یہ علامتیں نظرآئیں تواسے فوری سامنے میں لائیں۔ ٹھنڈی پٹیاں کریں اورڈاکٹرسے رجوع کریں۔ صبح 11 سے شام 4 بجے تک گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں اگر نکلناضروری ہے تواحتیاطی اقدامات کریں ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande