
گجر۔بکروال ہاسٹل ادھمپور میں تقریب منعقد
جموں، 26 مئی (ہ س)۔ گجر۔بکروال ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے گجر بکروال ہاسٹل اُدھمپور میں ایک پروقار تقریبِ اعزاز کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر منگا شیرپا نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو ان کی تعلیمی کامیابیوں پر اعزازات سے نوازا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم کامیاب مستقبل کی بنیاد ہے اور یہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔
انہوں نے طلبہ کی محنت اور لگن کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ باصلاحیت طلبہ کی حوصلہ افزائی سے نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کا جذبہ ملتا ہے۔ اس موقع پر نمایاں طلبہ میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹرز، ضلع صدر گجر بکروال ایمپلائز ایسوسی ایشن اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر