ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی میں چار سالہ بی اے سائیکولوجی آنرس کورس شروع
اورنگ آباد ، 26 مئی (ہ س)۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے شعبۂ نفسیات میں ’اپرنٹس شپ ایمبیڈیڈ ڈگری پروگرام‘ (اے ای ڈی پی) کے تحت بی اے سائیکولوجی آنرس کا چار سالہ آنرس ڈگری کورس شروع کیا گیا ہے۔ یہ معلومات شعبہ کی صدر ڈاکٹر اپرنا اش
Education Psychology Course


اورنگ آباد ، 26 مئی (ہ س)۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے شعبۂ نفسیات میں ’اپرنٹس شپ ایمبیڈیڈ ڈگری پروگرام‘ (اے ای ڈی پی) کے تحت بی اے سائیکولوجی آنرس کا چار سالہ آنرس ڈگری کورس شروع کیا گیا ہے۔ یہ معلومات شعبہ کی صدر ڈاکٹر اپرنا اشٹ پترے نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2025-26 سے اے ای ڈی پی کے تحت چار نئے کورسز شروع کیے گئے ہیں۔ اسی سلسلے میں شعبۂ انسانیات کے تحت شعبۂ نفسیات میں بی اے سائیکولوجی آنرس کورس کا آغاز کیا گیا ہے۔

ڈاکٹراپرنا اشٹ پترے کے مطابق حالیہ برسوں میں نفسیات اور فزیکل سائیکولوجی کے میدان میں کیریئر کے وسیع مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ اس کورس کے تحت طلبہ کو ہینڈس آن ٹریننگ اور اسکل ڈیولپمنٹ کی خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں عملی میدان میں بہتر مواقع حاصل ہو سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کورس کے لیے شعبہ میں 40 نشستیں دستیاب ہیں۔ روزگار اور خودروزگار کے بہتر امکانات کے پیش نظر طلبہ سے اس کورس میں داخلہ لینے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande