مدھیہ پردیش کے ضلع پنا میں جان گنوانے والے مزدوروں کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ روپے کی مالی امداد
بھوپال، 26 مئی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے ضلع پنا کے نیا پوروا میں منگل کے روز زیرِ تعمیر کنوئیں کی مٹی دھنسنے سے مزدوروں کی ناگہانی موت پر وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سوگوار اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا ا
پنا ضلع کے نیا پوروا میں زیرِ تعمیر کنوئیں کی مٹی دھنسنے کے بعد کیے جا رہے راحت و بچاؤ کام کا منظر اور وزیراعلیٰ کی فائل تصویر


بھوپال، 26 مئی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے ضلع پنا کے نیا پوروا میں منگل کے روز زیرِ تعمیر کنوئیں کی مٹی دھنسنے سے مزدوروں کی ناگہانی موت پر وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سوگوار اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جان گنوانے والے مزدوروں کے پسماندگان کو چار چار لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کی ہدایات دی ہیں۔

دراصل ریاست کے ضلع پنا کے اجے گڑھ ترقیاتی بلاک میں گرام بیہر پوروا کے نیا پوروا میں منگل کے روز ایک کھیت پر کنوئیں کی کھدائی کے دوران اچانک مٹی دھنس گئی۔ اس حادثے میں ملبے میں دبے پانچ مزدوروں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں 4 مزدور ایک ہی خاندان کے تھے۔ بچاو ٹیم نے دو مزدوروں کو بحفاظت باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پنا کی کلکٹر اوشا پرمار موقع پر پہنچیں اور راحت و بچاو مہم کی معلومات حاصل کیں۔ اس دوران انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے دلاسہ دیا۔ کلکٹر نے کہا کہ پورے واقعے کی جانچ کرائی جائے گی اور جو بھی قصوروار پائے جائیں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

اس واقعے کو لے کر وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بابا مہاکال سے آنجہانی کی روحوں کو اپنے چرنوں میں جگہ دینے کی پرارتھنا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی موت کی خبر بیحد تکلیف دہ ہے۔ میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ایشور سے پرارتھنا ہے کہ وہ آنجہانیوں کو اپنے چرنوں میں جگہ دیں۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande