
علی گڑھ،26 مئی (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس کے اردو، انگریزی اور ہندی رسائل کے شماروں کا باقاعدہ اجرا آرٹس فیکلٹی لاؤنج میں ادارتی و مشاورتی بورڈ کے اراکین اور اساتذہ کی موجودگی میں کیا گیا۔ یہ رسائل یونیورسٹی کی علمی، ادبی، ثقافتی اور فکری روایات کی عکاسی کرتے ہیں۔ فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین اور تینوں جرائد کے مدیر اعلیٰ پروفیسر ٹی این ستھیسن نے تقریب میں شرکت کی۔
ہندی جریدے ‘‘کلا سنکائے شودھ پتریکا’’ کے مدیر پروفیسر دیویندر کمار گپتا اورجوائنٹ ایڈیٹر پروفیسر جیا پریہ درشنی شکلا ہیں۔ معاون مدیران میں ڈاکٹر نازش بیگم، ڈاکٹر پلّو وشنو، ڈاکٹر آمنہ خاتون اور ڈاکٹر ہیم بالا شامل ہیں۔
انگریزی جریدے ‘‘فیکلٹی آف آرٹس جرنل’’ کے مدیر پروفیسر محمد رضوان خاں ہیں۔ ادارتی ٹیم میں پروفیسر سمیع اختر، پروفیسر وبھا شرما، پروفیسر روبینہ اقبال، پروفیسر عقیل احمد، ڈاکٹر صباح الدین احمد، ڈاکٹر اکبر جے اے سید اور ڈاکٹر تامل سیلون شامل ہیں۔
اردو جریدے ‘‘دانش’’ کے مدیر پروفیسر ضیاء الرحمن صدیقی ہیں، جب کہ مشاورتی بورڈ میں پروفیسر سید سراج اجملی، ڈاکٹر عبدالعزیز خاں، ڈاکٹر پٹھان قاسم اور ڈاکٹر قمر عالم شامل ہیں۔
پروفیسر ٹی این ستھیسن نے تینوں جرائد کی بروقت اشاعت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ادارتی ٹیموں اور مشاورتی بورڈز کے اراکین کو ان کی کامیاب کاوشوں پر مبارکباد پیش کی۔ رسم اجراء تقریب میں فیکلٹی آف آرٹس اور دیگر فیکلٹیز کے متعدد سینئر اساتذہ اور شعبہ جات کے سربراہان موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ