بی ایس پی کی میٹنگ میں آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلہ، عوام کا رجحان پارٹی کی طرف بڑھ رہا ہے: مقررین
علی گڑھ، 26 مئی (ہ س)۔ بہوجن سماج پارٹی ضلع علی گڑھ کی ایک اہم میٹنگ سٹی انکلیو واقع پارٹی دفتر پر منعقد ہوئی، جس میں آئندہ انتخابات، تنظیمی سرگرمیوں اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں بطور مہمانِ خصوصی و چیف منڈل انچارج ع
بی ایس پی میٹنگ


علی گڑھ، 26 مئی (ہ س)۔

بہوجن سماج پارٹی ضلع علی گڑھ کی ایک اہم میٹنگ سٹی انکلیو واقع پارٹی دفتر پر منعقد ہوئی، جس میں آئندہ انتخابات، تنظیمی سرگرمیوں اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں بطور مہمانِ خصوصی و چیف منڈل انچارج علی گڑھ-آگرہ وجے سنگھ شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منڈل انچارج وجے سنگھ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ہر طبقہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی مشکلات سے پریشان ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت سرمایہ دار طبقہ کے مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے عوامی مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے، جس کی وجہ سے عوام میں ناراضگی بڑھ رہی ہے۔

اس موقع پر رتن دیپ سنگھ نے کہا کہ پارٹی سربراہ بہن کماری مایاوتی نے 24 مئی کو لکھنؤ میں منعقدہ میٹنگ میں آئندہ انتخابات کے لیے مضبوط اور جیتنے والے امیدواروں کے انتخاب کی ہدایت دی ہے، جس کے مطابق امیدواروں کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔

وہیں سابق لوک سبھا امیدوار ہتندر کمار بنٹی اپادھیائے نے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات میں تمام طبقات کا رجحان بہوجن سماج پارٹی کی طرف بڑھ رہا ہے، جس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ سال 2027 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بسپا مضبوط پوزیشن میں نظر آ رہی ہے۔

میٹنگ میں اشوک سنگھ، ہریندر کمار سنگھ، موردھوج کشواہا، گجراج ومل، لوکیش شرما، حاجی شاہ اختر، مکیش چندرا، منڈل کوآرڈینیٹر محسن خان، سورج پال، جگیندر سنگھ، راج ویر موریہ، روشن لال ماہور، کے پی سنگھ، گوپی، سریندر والمیکی، بھنور پال یادو، پرمود کمار سمیت دیگر کارکنان اور عہدیداران بھی موجود رہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande