بیڑ میں فصل بیمہ کی رقم کے مطالبے پر سوراجیہ جن جاگروتی پریشد کی علامتی بھوک ہڑتال
خریف 2024 میں شدید بارش سے متاثر کسان اب بھی معاوضے کے منتظربیڑ، 26 مئی (ہ س)۔ خریف 2024 سیزن کے دوران ہوئی شدید بارش سے بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان پہنچنے کے باعث ضلع کے کئی کسان شدید معاشی بحران میں مبتلا ہو گئے ہیں، جبکہ بعض کسانوں کو خودکشی جی
Agriculture Beed Crop Insurance


خریف 2024 میں شدید بارش سے متاثر کسان اب بھی معاوضے کے منتظربیڑ، 26 مئی (ہ س)۔ خریف 2024 سیزن کے دوران ہوئی شدید بارش سے بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان پہنچنے کے باعث ضلع کے کئی کسان شدید معاشی بحران میں مبتلا ہو گئے ہیں، جبکہ بعض کسانوں کو خودکشی جیسے انتہائی اقدامات بھی کرنے پڑے۔ اس سنگین صورتحال کے باوجود متاثرہ کسانوں کو اب تک فصل بیمہ کی رقم ادا نہیں کی گئی ہے۔اسی پس منظر میں سوراجیہ جن جاگروتی پریشد کی جانب سے کسانوں کے حقوق اور انصاف کے مطالبے کو لے کر ضلع کلکٹر دفتر کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔ تنظیم کی جانب سے اس سے قبل بھی کسانوں کو فوری طور پر فصل بیمہ کی رقم فراہم کرنے کے مطالبے پر محکمہ زراعت کے افسران کو یادداشت پیش کی گئی تھی، تاہم اس پر کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر دفتر کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی وارننگ دی گئی تھی، لیکن اس کے باوجود حکومت اور متعلقہ انتظامیہ نے فصل بیمہ کی تقسیم کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا، جس کے بعد کسانوں نے احتجاجی بھوک ہڑتال شروع کی۔اس احتجاج میں سوراجیہ جن جاگروتی پریشد کے سیکریٹری تشار پاٹل، نوناتھ نائیکواڑے، بھگوان بانڈے، آسارام لکشمن آبونڈا، رگھوناتھ گنڈ، روہت آبونڈا، شبھم نائیکواڑے، پروفیسر شیام نرمل سمیت دیگر افراد شریک ہوئے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande