شیئربازار میں ابتدائی تجارت میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں منافع وصولی کے باوجود اضافہ
نئی دہلی، 25 مئی (ہ س)۔ مثبت عالمی اشارے کی وجہ سے شیئربازار میں آج ابتدائی کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے اور آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے کی امیدوں سے حوصلہ پاکر مقامی شیئربازارنے ہفتے کے پہلے کاروباری
تجارت


نئی دہلی، 25 مئی (ہ س)۔ مثبت عالمی اشارے کی وجہ سے شیئربازار میں آج ابتدائی کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے اور آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے کی امیدوں سے حوصلہ پاکر مقامی شیئربازارنے ہفتے کے پہلے کاروباری دن مضبوطی کے ساتھ کاروبار کا آغاز کیا۔ جیسے ہی تجارت شروع ہوئی، خرید اری کی حمایت کی وجہ سے پہلے 10 منٹ کے اندر سینسیکس اور نفٹی دونوں نے مزید مضبوطی حاصل کی، جس سے بی ایس ای پر درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپ میں 5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ تاہم، دونوں انڈیکس بعد میں منافع کی وصولی کی وجہ سے قدرے گر گئے۔ صبح 10 بجے تک، سینسیکس 1.01 فیصد اور نفٹی 0.91 فیصدمضبوطی کے ساتھ ٹریڈ کر رہا تھا۔

شیئربازار کے ہیوی ویٹ میں، آئیچر موٹرز، شری رام فنانس، ایم اینڈ ایم، ایچ ڈی ایف سی بینک اور بجاج فنانس صبح کی تجارت میں 5.15 فیصد سے 2.23 فیصد کے درمیان تجارت کر رہے تھے۔ دوسری طرف ہنڈالکو انڈسٹریز، او این جی سی، ٹی سی ایس، میکس ہیلتھ کیئر اور سن فارماسیوٹیکلز 2.51 فیصد سے 2.24 فیصد کے درمیان تجارت کر رہے تھے۔

اب تک، اسٹاک مارکیٹ میں 2,786 حصص میں فعال تجارت ہو رہی تھی۔ ان میں سے 2,229 حصص منافع کمانے کے بعد گرین زون میں جبکہ 557 حصص خسارے کے بعد ریڈ زون میں ٹریڈ ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 حصص میں سے 26 حصص خریداری کی حمایت کی وجہ سے گرین زون میں رہے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث چار حصص ریڈ زون میں ٹریڈ ہوئے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 حصص میں سے 41 حصص گرین زون میں اور نو حصص ریڈ زون میں تجارت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

بی ایس ای سینسیکس آج 720.47 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 76,135.82 پوائنٹس پر کھلا۔ جیسے ہی ٹریڈنگ شروع ہوئی، خریداری کی وجہ سے انڈیکس پہلے 10 منٹ میں 76,334.77 پوائنٹس تک بڑھ گیا۔ اس کے بعد مارکیٹ میں منافع وصولی شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے سینسیکس گرنے لگا۔ فروخت کے دباو کے باوجود انڈیکس مسلسل سبز نشان پر رہا۔ صبح 10 بجے تک ٹریڈنگ کے بعد مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان سینسیکس 752.09 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 76,167.44 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح، این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 220.95 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 23,940.25 پوائنٹس کی سطح پر تجارت شروع کی۔ جیسے ہی مارکیٹ کھلی، خریداری کی حمایت سے، یہ انڈیکس 23,989.10 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ اس کے بعد منافع وصولی کی وجہ سے مارکیٹ میں فروخت کا دباو پیدا ہوا جس کی وجہ سے انڈیکس کی حرکت میں کمی ہوئی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے باوجود صبح 10 بجے تک ٹریڈنگ کے بعد نفٹی 216.85 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 23,936.15 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

اس سے پہلے، گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو، سینسیکس 231.99 پوائنٹس یا 0.31 فیصد اضافہ کے ساتھ 75,415.35 پر بند ہوا۔ نفٹی 64.60 پوائنٹس یا 0.27 فیصد اضافہ کے ساتھ 23,719.30 پر بند ہوا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande