
نئی دہلی، 25 مئی (ہ س)۔ پٹرول کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ کر دیا گیا۔ پٹرول کی قیمتوں میں 2.61 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2.71 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں یہ چوتھا اضافہ ہے۔ دہلی میں اب پٹرول کی قیمت 102.12 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 95.20 روپے فی لیٹر ہے۔
بڑی آئل کمپنیوں کے مطابق ملک کے بڑے شہروں میں پٹرول کولکاتا میں 113.51 روپے، ممبئی میں 111.21 روپے، نوئیڈا میں 101.9 روپے، بنگلورو میں 110.6 روپے، بھونیشور میں 108.8 روپے، چنڈی گڑھ میں 101.5 روپے، جے پور میں 113.4 روپے،لکھنو میں 101.9 روپے،پٹنہ میں 113.4 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
گزشتہ 10 دنوں میں قیمتوں میں یہ چوتھا اضافہ ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں اب پٹرول کی قیمت 102.12 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 95.20 روپے فی لیٹر ہے۔ اس سے پہلے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 87 سے 91 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ کولکاتا میں ڈیزل کی قیمت اب 99.82 فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں ان کی قیمت 97.83 فی لیٹر ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی