گلوبل مارکیٹ سے مثبت اشارے، ایشیا میں بھی تیزی کا رجحان
نئی دہلی، 25 مئی (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں امن کی بڑھتی ہوئی امیدوں اور خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کے باعث آج گلوبل مارکیٹ سے مثبت اشارے مل رہےہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن میں مضبوطی کے ساتھبند ہوئے تھے۔ ڈاو¿ جونز فیوچر بھی آج مضبوطی کے
گلوبل


نئی دہلی، 25 مئی (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں امن کی بڑھتی ہوئی امیدوں اور خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کے باعث آج گلوبل مارکیٹ سے مثبت اشارے مل رہےہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن میں مضبوطی کے ساتھبند ہوئے تھے۔ ڈاو¿ جونز فیوچر بھی آج مضبوطی کے ساتھ تجارت کر رہے ہیں۔ یورپی مارکیٹس میں بھی گزشتہ سیشن میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا۔ ایشیائی بازاروں میں بھی آج خریداری کا عمومی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

گزشتہ سیشن کے دوران امریکی مارکیٹ میں جوش و خروش کا ماحول تھا جس کی وجہ سے وال سٹریٹ کے انڈیکس سبز نشان میں بند ہونے میں کامیاب رہے۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.37 فیصد اضافے کے ساتھ 7,473.47 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے 0.19 فیصد اضافے کے ساتھ 26,343.97 پوائنٹس کی سطح پر آخری سیشن کی تجارت کا اختتام کیا۔ جبکہ ڈاو جونز فیوچرز فی الحال 395.65 پوائنٹس یعنی 0.78 فیصد اضافے کے ساتھ 50,975.35 پوائنٹس کی سطح پرتجارت کر رہا ہے۔

یورپی مارکیٹس میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران خریداری دیکھنے میں آئی۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.22 فیصد اضافہ کے ساتھ 10,466.26 کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس 0.37 فیصد اضافے کے ساتھ 8,115.75 کی سطح پر بند ہوا۔ ڈی اے ایکس انڈیکس بھی 281.79 پوائنٹس یا 1.13 فیصد اضافے کے ساتھ 24,888.56 کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیائی مارکیٹ میں آج آغاز سے ہی خریداری کا رجحانہے۔ نو ایشیائی مارکیٹوں میں سے سات کے انڈیکس سبز نشان میں مضبوطی سے ٹریڈ کر رہے ہیں، جبکہ ایک انڈیکس گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان پر ہے۔ جنوبی کوریا کی اسٹاک ایکسچینج میں چھٹی کے باعث آج کوسپی انڈیکس میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ ایشیائی مارکیٹ میں واحد جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس اس وقت 0.19 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 6,150.62 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کر رہا ہے۔

دوسری طرف، گفٹ نفٹی 268.50 پوائنٹس یعنی 1.13 فیصد کی زبردست چھلانگ کے ساتھ 23,959.50 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 217.42 پوائنٹس یعنی 0.85 فیصد اضافے کے ساتھ 25,603.94 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ تائیوان ویٹڈ انڈیکس نے آج بہت بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 1,260.29 پوائنٹس یعنی 2.98 فیصد اضافے کے ساتھ 43,528.26 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اسی طرح، نکی انڈیکس 1,880.93 پوائنٹس یا 2.97 فیصد اضافے کے ساتھ 65,220 کی سطح پر پہنچ گیا۔ ایس اینڈ پی کمپوزٹ انڈیکس 1.01 فیصد اضافہ کے ساتھ 1,554.23 کی سطح پر، جبکہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.57 فیصد اضافے کے ساتھ 4,136.25 کی سطح پر اورا سٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.42 فیصد اضافے کے ساتھ 5,089.67 کی سطح پر پہنچ گیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande