پدم ایوارڈز 2026 میں سجے گی ستاروں کی محفل ،دھرمیندر کو بعد از مرگ پدم وبھوشن دیا جائے گا
25 مئی کو راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی پدم ایوارڈز 2026 کی تقریب میں ملک کی کئی نامور شخصیات کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو فن، ادب، سائنس، سماجی کام کے شعبوں میں ان کی نمایاں خدمات کے لیے 131 افراد کو پدم ایوارڈز سے نوازیں
پدم


25 مئی کو راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی پدم ایوارڈز 2026 کی تقریب میں ملک کی کئی نامور شخصیات کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو فن، ادب، سائنس، سماجی کام کے شعبوں میں ان کی نمایاں خدمات کے لیے 131 افراد کو پدم ایوارڈز سے نوازیں گے۔ اس سال پانچ نامور شخصیات کو پدم وبھوشن، 13 کو پدم بھوشن اور 113 کو پدم شری سے نوازا جائے گا۔

فلم انڈسٹری کے کئی بڑے نام اس سال کی اعزازی فہرست میں شامل ہیں۔ مشہوراداکار دھرمیندر کو ہندوستانی سنیما میں ان کی طویل اور یادگار خدمات کے لیے بعد از مرگ پدم وبھوشن سے نوازا جائے گا۔ وہیں، ملیالم سنیما کے سپر اسٹار مموٹی کو پدم بھوشن سے نوازا جائے گا۔ اس سے قبل انہیں پدم شری سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ معروف گلوکارہ الکا یاگنک کو بھی موسیقی کی دنیا میں ان کی خدمات کے لیے پدم بھوشن سے نوازا جائے گا۔

اس کے علاوہ ، کئی مشہور نام — جن میں اداکار آر مادھون، پروسینجیت چٹرجی، ستیش شاہ، انل کمار رستوگی اور اروند ویدیا اس سال کے اعزاز حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ پدم ایوارڈز کا شمار ملک کے سب سے باوقار شہری اعزازات میں ہوتا ہے اور اس تقریب کو ہندوستانی فن اور ان کی کامیابیوں کا جشن منانے کا ایک خاص موقع سمجھا جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande