
اننیا پانڈے اور لکشیہ لالوانی کی رومانوی فلم ’چاند میرا دل‘ نے سینما گھروں میں اپنے پہلے ویک اینڈ کے تین دن مکمل کر لیے ہیں۔ سست ابتدا کے بعد، اس فلم کی کمائی میں اتوار کو ہلکی سی چھلانگ دیکھنے کو ملی۔ آیوشمان کھرانہ کی ’’پتی -پتنی اور وہ دو‘‘ پہلے ہی باکس آفس پرٹکی ہوئی ہے، لیکن اس کےکاروبار میں اب خاص بڑھت نظر آ رہی ہے ۔دوسری طرف موہن لال کی ’’دریشیم3‘‘ اور سوریہ کی ’’کروپو‘‘ مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
'چاند میرا دل نے تیسرے دن تیزی دکھا ئی
ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق 'چاند میرا دل نے باکس آفس پر پہلے دن 3 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ دوسرے دن فلم کی کمائی 3.75 کروڑ روپے پہنچی۔ اتوار کو فلم نے 4.35 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اس کے ساتھ ہی فلم کا کل گھریلو کلیکشن 11.10 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی اس رومانوی ڈرامہ فلم کو شائقین اور ناقدین کی جانب سے ملا جلا لیکن مثبت ردعمل مل رہا ہے۔
پتی ، پتنی اور وہ وہ کی کمائی سست پڑی
آیوشمان کھرانہ، سارہ علی خان، راکل پریت سنگھ، اور وامیکا گبی کی اداکاری والی فلم ’’پتی پتنی اور وہ دو‘‘ کی کمائی سست ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ فلم نے ریلیز کے 10ویں دن اتوار کو ₹3.25 کروڑ کی کمائی کی۔ اس سے فلم کا باکس آفس پر کل کلکشن ₹36.35 کروڑ ہو گیا۔ حالانکہ فلم شائقین کو سینما گھروں کی طرف راغب کرنے میں اب پہلے جیسا اثر نہیں دکھا پا رہی ہے۔
'دریشیم 3' اور 'کروپوکا باکس آفس پر جلوہ
دریں اثنا، موہن لال کی انتہائی متوقع 'دریشیم 3' باکس آفس پر مسلسل اپنی مضبوط گرفت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ فلم نے چوتھے دن مجموعی طور پر 13.95 کروڑ روپے کی کمائی کی جس کے بعد اس کا کل کلیکشن 54.55 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب سوریہ کی تمل فلم 'کروپو نے بھی اپنی زبردست کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ فلم نے 10ویں دن 16.74 کروڑ روپے کی کمائی کی اور اب تک مجموعی طور پر 148.55 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔ 'کروپوکی رفتار کو دیکھتے ہوئے خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ فلم جلد ہی 150 کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہو جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد