یوکرین کے ڈرون حملے کے بعد روس نے کیف پر میزائل داغے
کیف، 24 مئی (ہ س)۔ روس کے قبضے والے مشرقی یوکرین میں ہوئے ڈرون حملوں کے بعد مقامی وقت کے مطابق اتوار کے روز علی الصبح روس نے دارالحکومت کیف پر بڑا فضائی حملہ کیا۔ روس نے چار مقامات پر بیلسٹک میزائل داغے۔ اس حملے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں 24 مئی 2026 کی صبح روس کے فضائی حملے کے دوران لوگوں نے وسطی کیف کے ایک میٹر اسٹیشن میں پناہ لی۔ تصویر - انٹرنیٹ میڈیا


کیف، 24 مئی (ہ س)۔ روس کے قبضے والے مشرقی یوکرین میں ہوئے ڈرون حملوں کے بعد مقامی وقت کے مطابق اتوار کے روز علی الصبح روس نے دارالحکومت کیف پر بڑا فضائی حملہ کیا۔ روس نے چار مقامات پر بیلسٹک میزائل داغے۔ اس حملے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ حملے سے ایک رہائشی عمارت ہل گئی۔ کیف کے بالکل وسط میں واقع ایک زیرِ زمین میٹر اسٹیشن میں درجنوں لوگوں نے پناہ لی ہے۔

امریکہ کے سی بی ایس نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، کیف شہر کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تکاچینکو نے ٹیلی گرام پر لکھا، ’’دارالحکومت پر بڑے پیمانے پر بیلسٹک میزائل حملہ ہوا ہے۔ حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ابھی کم از کم چار جگہوں پر حملے کی اطلاع ہے۔ شیوچینکیوسکی، نیپروسکی اور پوڈلسکی اضلاع میں آگ لگ گئی ہے۔ رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ بیلسٹک میزائل کا خطرہ ابھی بھی برقرار ہے۔‘‘

قابلِ ذکر ہے کہ یوکرین کے حکام اور امریکی سفارت خانے نے پہلے ہی دارالحکومت پر ایک بڑے حملے کی وارننگ دی تھی۔ کیف کے حکام کا کہنا ہے کہ پوڈلسکی ضلع میں میڈیکل ٹیموں کو بلایا گیا ہے۔ یہاں ایک جگہ ملبہ گرا ہے۔ اس حملے سے شیوچینکیوسکی میں ایک رہائشی عمارت کے پاس آگ بھی لگ گئی ہے۔

روس کی وزارتِ خارجہ نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ اس حملے کے ذمہ دار لوگوں کو یقینی طور پر سخت سزا دی جائے گی۔ ہفتے کے روز یوکرین کے صدر زیلنسکی اور کیف میں امریکی سفارت خانے نے روس کے ایک بڑے فضائی حملے کے خطرے کو لے کر انتباہ جاری کیا تھا۔ زیلنسکی نے کہا تھا کہ کیف اور دیگر مقامات پر ایک ساتھ حملہ کرنے کی تیاریوں کے اشارے مل رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande