ٹریفک حکام نے جموں سرینگر و دیگر شاہراہوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی
ٹریفک حکام نے جموں سرینگر و دیگر شاہراہوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی جموں، 23 مئی (ہ س)۔ محکمہ ٹریفک نے ہفتہ کے لیے نئی ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر سست رفتار ٹریفک کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق سنگل لین سڑک،
Traffic advisory


ٹریفک حکام نے جموں سرینگر و دیگر شاہراہوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی

جموں، 23 مئی (ہ س)۔ محکمہ ٹریفک نے ہفتہ کے لیے نئی ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر سست رفتار ٹریفک کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق سنگل لین سڑک، خانہ بدوش قافلوں کی نقل و حرکت اور جاری تعمیراتی کاموں کے باعث مختلف مقامات پر ٹریفک متاثر رہ سکتا ہے۔ حکام نے بتایا کہ 21 اور 22 مئی کے دوران ماروگ اور کشتواڑی پتھر کے درمیان سنگل لین روڈ کی وجہ سے ٹریفک کی رفتار سست رہی، جبکہ ڈھلواس کے مقام پر دو بھاری گاڑیوں کے خراب ہونے اور ناچلانہ سے بانہال تک آٹھ خانہ بدوش قافلوں کی آمد و رفت سے بھی شاہراہ پر دباؤ بڑھا۔

محکمہ ٹریفک کے مطابق ہفتہ کو ماروگ-کشتواڑی پتھر سیکٹر میں مزید تین خانہ بدوش قافلوں کی نقل و حرکت متوقع ہے، جس کے پیش نظر مسافروں کو لین ڈسپلن برقرار رکھنے اور اوورٹیکنگ سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مسافر اور ٹرانسپورٹر صرف دن کے وقت سفر کریں اور رات کے سفر سے اجتناب کریں کیونکہ رام بن سے بانہال کے درمیان شوٹنگ اسٹون، لینڈ سلائیڈنگ اور تعمیراتی کام جاری ہیں۔

محکمہ کے مطابق موسم سازگار رہنے کی صورت میں جموں اور سرینگر دونوں اطراف سے تمام اقسام کی گاڑیوں کو این ایچ-44 پر چلنے کی اجازت ہوگی۔ سیکورٹی فورسز کے قافلوں کی نقل و حرکت بھی ٹریفک کنٹرول یونٹ رام بن کے ساتھ تال میل کے بعد ممکن بنائی جائے گی۔ کشتواڑ-سنتھن-اننت ناگ روڈ پر صرف ہلکی موٹر گاڑیوں اور نجی کاروں کو سرینگر سے ڈکسم اور سنتھن ٹاپ کے راستے کشتواڑ جانے کی اجازت ہوگی۔ ڈکسم سے گاڑیوں کی آمد و رفت صبح 10:30 بجے سے سہ پہر 3:30 بجے تک جاری رہے گی۔

سرینگر-سونہ مرگ-گمری روڈ پر ہلکی گاڑیوں کو دوپہر ایک بجے تک چلنے کی اجازت ہوگی، جبکہ بھاری گاڑیاں صرف سونہ مرگ سے کرگل کی طرف دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک روانہ ہو سکیں گی۔ ڈرائیوروں کو اینٹی اسکیڈ چین ساتھ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ادھر مغل روڈ بھی موسم سازگار رہنے کی صورت میں دونوں اطراف سے ہلکی اور چھ ٹائروں تک کی بھاری گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا۔ چندی مرہ بفلیاز سے شوپیاں اور ہیرپورہ سے پونچھ کی جانب ٹریفک مقررہ اوقات کے دوران بحال رہے گا۔محکمہ ٹریفک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سفر شروع کرنے سے قبل متعلقہ ٹریفک کنٹرول یونٹس سے تازہ ترین روڈ اسٹیٹس ضرور معلوم کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande