ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے شعبہ میں تلنگانہ ملک کے لئے رول ماڈل
ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے شعبہ میں تلنگانہ ملک کے لئے رول ماڈلحیدرآباد، 23 مئی (ہ س)۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ ڈیجیٹل شعبہ کی ترقی میں تلنگانہ ملک کیلئے رول ماڈل بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات کو بہتر وموثر بنانے آئی ٹی ک
ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے شعبہ میں تلنگانہ ملک کے لئے رول ماڈل


ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے شعبہ میں تلنگانہ ملک کے لئے رول ماڈلحیدرآباد، 23 مئی (ہ س)۔

وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ ڈیجیٹل شعبہ کی ترقی میں تلنگانہ ملک کیلئے رول ماڈل بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات کو بہتر وموثر بنانے آئی ٹی کے استعمال میں حکومت نے ایک روڈ میاپ تیارکیا ہے۔ آئی ٹی کے استعمال کے ذریعہ عوامی خدمات کو شفاف بنایا جائے گا تاکہ عوام کو سرکاری دفاترکے چکرکاٹنے کی زحمت سے بچایا جاسکے۔ بھٹی وکرمارکا انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی جانب سے منعقدہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن فینانس سمٹ 2026 سے خطاب کر رہے تھے۔ سریدھر بابو نے کہا کہ دنیا بھر میں ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ ہندوستان کی معیشت کو عالمی معیشت کی ترقی کی رفتار سے ہم آہنگ کرنے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اہم رول ادا کرسکتا ہے۔ ہندوستان دنیا بھر میں ایک بڑی ڈیجیٹل معیشت کے طور پر ابھر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے بھی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر میں شامل ہونے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے رول میں اضافہ ہوا ہے اور وہ کارپوریٹ اداروں کے اسٹراٹیجک بزنس اڈوائزرس بن چکے ہیں۔ سریدھربابو نے آرٹیفیشل انٹلیجنس، ڈیٹا اینالیٹکس اورسائبر سیکوریٹی جیسے شعبہ جات میں بہتر مواقع کا حوالہ دیا اور کہا کہ سائبر جرائم میں نت نئی ٹکنالوجی کے استعمال پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل اور سائبر سیکوریٹی کے شعبہ جات میں استحکام کیلئے پروفیشنل اداروں کو حکومت سے تعاون کی اپیل کی۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande