
نئی دہلی، 23 مئی (ہ س)۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار مڈفیلڈر برونو فرنینڈس کو 2025-26 سیزن کے لئے پریمیئر لیگ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔ یہ پرتگال کے اس فٹبالرنے پہلی بار یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے ۔
برونو فرنینڈس نے پورے سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مانچسٹر یونائیٹڈ کی یوای ایف اے چیمپئنز لیگ میں واپسی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 37 لیگ میچوں میں نے آٹھ گول کیے اور20 اسسٹ فراہم کیے۔اس طرح مجموعی طور پر 28 گول کرنے میں براہ راست تعاون دیااور ٹیم کو پوائنٹس ٹیبل میں تیسری پوزیشن تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔
سیزن میں ان کی 20 ویں اسسٹ نے ناٹنگھم فاریسٹ کے خلاف 3-2 کی جیت تھا، جب انہوںنے برائن ایمبیومو کے لئے گول تیار کیا۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے پریمیئر لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ اسسٹ کرنے کا ریکارڈ برابر کر لیا ۔ اب وہ تھیئری ہنری اور کیون ڈی برونے جیسے لیجنڈ کھلاڑیوں کے ساتھ اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں ۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کو سیزن کے آغاز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وقت کے کوچ روبن اموریم کی حکمت عملی کے تحت، برونو فرنینڈس کو گہرے مڈفیلڈ کے کردار میں کھیلنا پڑا، جس سے ان کا حملہ آور اثر کم ہو گیا۔
تاہم، خراب نتائج کے بعد، کلب نے اموریم کو ہٹا دیا اور مائیکل کیرک کو عبوری کوچ مقرر کیا۔ کیرک نے آتے ہی فرنینڈس کو ان کے پسندیدہ نمبر 10 کے کردار پر واپس بھیجا، جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی یکسر تبدیل ہو گئی اور انہوں نے مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
برونو فرنینڈس نے اس سیزن میں 20 اسسٹ فراہم کرکے مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق لیجنڈ ڈیوڈ بیکہم کا ریکارڈ توڑ دیا۔ بیکہم نے 1999-2000 کے سیزن میں 15 اسسٹ فراہم کیے تھے۔ فرنینڈس نے اس سیزن میں گول کے کل 132 مواقع پیدا کیے، جو لیورپول کے ڈومینک سوبوسزلی سے 43 زیادہ ہیں۔
ایوارڈ جیتنے کے بعد برونو فرنینڈس نے ایک باضابطہ بیان میں کہا کہ میں اس کامیابی اور ٹیم کی جیت سے بے حد خوش ہوں، پریمیئر لیگ میں یہ میرا بہترین سیزن رہا، میرا ابھی ایک میچ باقی ہے اور میں اس ریکارڈ کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کروں گا۔
برونو فرنینڈس کو حال ہی میں فٹبال رائٹرز ایسوسی ایشن کا سال کا بہترین فٹبالر بھی نامزد کیا گیا تھا۔ وہ 2010 میں وین رونی کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے مانچسٹر یونائیٹڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ وہ 2011 میں نیمانجا وِڈِک کے بعد پریمیئر لیگ پلیئر آف دی سیزن کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے یونائیٹڈ کھلاڑی بھی ہیں۔
اس ایوارڈ کی دوڑ میں انہوں نے ڈیکلن رائس، گیبریل، ڈیوڈ رایا، ایرلنگ ہالینڈ، اینٹوئن سیمینیو، ایگور تھیاگو اور مورگن گبز وائٹ جیسے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد