خدمت اور تنظیم بی جے پی کی طاقت : دلیپ جیسوال
کٹیہار، 23 مئی (ہ س)۔ بی جے پی کے ضلع صدر منوج رائے کی صدارت میں کٹیہار کے رام دربار میں دو روزہ پنڈت دین دیال اپادھیائے ضلع ٹریننگ کیمپ مہا ابھیان کا انعقاد کیا گیا۔ اس خصوصی تربیتی کیمپ میں حکومت بہارکے ریونیو اورلینڈ ریفارمز کے وزیر ڈاکٹر دل
خدمت اور تنظیم بی جے پی کی طاقت : دلیپ جیسوال


کٹیہار، 23 مئی (ہ س)۔ بی جے پی کے ضلع صدر منوج رائے کی صدارت میں کٹیہار کے رام دربار میں دو روزہ پنڈت دین دیال اپادھیائے ضلع ٹریننگ کیمپ مہا ابھیان کا انعقاد کیا گیا۔ اس خصوصی تربیتی کیمپ میں حکومت بہارکے ریونیو اورلینڈ ریفارمز کے وزیر ڈاکٹر دلیپ جیسوال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔افتتاحی سیشن کے دوران اسٹیج پر ریاستی جنرل سکریٹری رادھا موہن شرما، ضلع انچارج پرفل رنجن ورما، سابق نائب وزیر اعلیٰ تارکشور پرساد، پران پور ایم ایل اے نشا سنگھ، کوئیرا ایم ایل اے کویتا پاسوان، ریاستی ترجمان پریتی شیکھر، سابق ایم پی نکھل کمار چودھری، سابق قانون ساز کونسلر راجونشی، ایس این سنگھ اور سابق ضلع صدر ڈاکٹر ایس این سنگھ پودار موجود تھے۔ ’’ غریبوں کے لیے حکومت کی فلاحی اسکیمیں اور ان کے نفاذ میں تنظیم کا کردار‘‘ کے عنوان پر بات کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر دلیپ جیسوال نے کہا کہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کے انتودیا اور نیشن فرسٹ کے نظریات آج بھی ہم سب کے لیے تحریک کا ذریعہ ہیں۔ تنظیمی طاقت، خدمت اور عوامی رابطہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے حکومت اور تنظیم کے درمیان بہتر تال میل، خدمت، لگن اور تنظیمی طاقت پر زور دیتے ہوئے کارکنوں کی رہنمائی کی۔ریاستی جنرل سکریٹری رادھا موہن شرما نے اپنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کا جوش، نظم و ضبط اور قومی مفاد کے لیے لگن اس بات کا ثبوت ہے کہ تنظیم کی طاقت ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ انہوں نے سبھی سے انتودیا اور قوم کی تعمیر کے عزم کو مزید مضبوط کرنے کی اپیل کی۔ دو روزہ تربیتی کلاس کے پہلے دن سابق ریاستی وزیر سودیش یادو، ضلع انچارج پرفل رنجن ورما، اور سابق ایم ایل سی راجونشی سنگھ سمیت کئی سنیئرمقررین نے مختلف سیشنوں میں تفویض کردہ موضوعات پر موجود کارکنوں کو تربیت دی۔ اس اہم تنظیمی پروگرام میں ضلع جنرل سکریٹری رام ناتھ پانڈے، گووندا ادھیکاری، سوربھ کمار ملاکر کے علاوہ تمام ضلع عہدیداران، ضلع ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، اسمبلی انچارج، کوآرڈینیٹر ، منڈل صدور، منڈل جنرل سکریٹری، منڈل انچارج، سبھی ساتوں بی جے پی محاذوں کے صدور، اور تمام 16 سیلوں کے کوآرڈینیٹرس موجود تھے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande