راجوری کے تھانہ منڈی میں مشتبہ دہشت گردوں کی اطلاع کے بعد تلاشی کاروائی شروع
جموں, 23 مئی (ہ س)۔ ضلع راجوری کے تھانہ منڈی اور منجاکوٹ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر انسدادِ دہشت گردی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق فوج، پولیس اور دیگر سیکورٹ
Search


جموں, 23 مئی (ہ س)۔ ضلع راجوری کے تھانہ منڈی اور منجاکوٹ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر انسدادِ دہشت گردی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق فوج، پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی مشترکہ ٹیمیں وسیع علاقے میں تلاشی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔ جنگلاتی اور دشوار گزار علاقوں کو گھیرے میں لے کر مشتبہ مقامات کی باریک بینی سے تفتیش کی جا رہی ہے۔آپریشن کے دوران علاقے سے چند گولیوں کی آوازیں بھی سنائی دیں، تاہم حکام نے انہیں سرچ ٹیموں کی جانب سے کی گئی احتیاطی فائرنگ قرار دیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کسی براہِ راست تصادم کی خبر نہیں ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پورے علاقے میں سرچ آپریشن تیزی کے ساتھ جاری ہے اور ہر مشتبہ سرگرمی پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande