
نئی دہلی، 23 مئی (ہ س)۔ مرکزی تجارت و صنعت کے وزیر پیوش گوئل 25 سے 27 مئی تک کینیڈا کا دورہ کریں گے۔ وہ اس دورے پر تقریباً 150 کاروباری رہنماؤں اور ہندوستانی صنعت کاروں کے ایک وفد کی قیادت کریں گے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
وزارت تجارت و صنعت نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ پیوش گوئل 25 سے 27 مئی تک 150 کاروباری رہنماو¿ں کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کینیڈا کا دورہ کریں گے۔ وزیر تجارت و صنعت کی قیادت میں وفد اوٹاوا اور ٹورنٹو میں کینیڈا کے وزرا ، کاروباری رہنماو¿ں اور صنعتی گروپوں سے ملاقاتیں کرے گا۔ وزارت کے مطابق، گوئل ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان سفارتی کشیدگی کی وجہ سے دوطرفہ تجارتی بات چیت کی رفتار سست ہونے کے بعد اقتصادی تعلقات کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دریں اثنا، گوئل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان کو توقع ہے کہ وہ کینیڈا کے ساتھ ایک آزادانہ تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) کرے گا، جس میں توانائی اور ضروری معدنیات جیسے شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا اور ساتھ ہی ہندوستانی ٹیکسٹائل اور چمڑے کی کمپنیوں کے لیے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس دورے کے دوران بات چیت کے دوران ٹیکنالوجی، خوراک کی ڈبہ بندی ، صاف توانائی اور ضروری معدنیات میں تعاون پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مارک کارنی کے مارچ میں نئی دہلی کے دورے کے دوران دونوں ممالک نے جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر بات چیت کے لیے شرائط کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا تھا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد